• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 1:58 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

صنعاء(16 ستمبر 2026): حوثی عہدیدار نے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی سعودی عرب کے دعوے کو جھوٹ قرار دیکر مسترد کردیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک حوثی عہدیدار نے سعودی اتحاد کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی نے باغیوں کی جانب سے مکہ میں داغے جانے والے والا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔

سعودی زیرِ قیادت فوجی اتحاد کے ترجمان کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے منگل کے روز ڈرون کو مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مار گرایا ہے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بدھ کے روز ابتدائی گھنٹوں میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کے دو مقدس مقامات کی سلامتی اور عازمین کی حفاظت ایک ‘ریڈ لائن’ ہے، اور انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد حوثیوں باز رکھنے والے اقدامات کرے گا۔

ترکی المالکی نے اس واقعے کو مکہ کو نشانہ بنانے کی دوسری مبینہ حوثی کوشش قرار دیا، جبکہ اتحاد کے مطابق اس سے قبل جولائی 2017 میں بھی مقدس شہر کی طرف ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا تھا۔

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ڈرون تباہ

تاہم، حوثیوں نے مکہ کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔ حوثی ترجمان حازم الاسد نے بدھ کے روز اس سعودی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مکہ کو نشانہ بنانے کے یہ دعوے ایک گھسے پٹے جھوٹ ہیں جو پہلے بھی استعمال کیے گئے اور اب کسی کو فریب نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب، تنظیمِ تعاونِ اسلامی نے مکہ پر اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک گھناؤنا فعل قرار دیا اور اس کا الزام حوثیوں پر ہی عائد کیا۔ 57 رکنی تنظیم نے مملکتِ سعودی عرب کے خلاف جاری جارحیت کی بھی سخت مذمت کی۔

سعودی عرب نے منگل کے روز ملک کے مختلف حصوں، بشمول مکہ اور دیگر شہروں میں سیکیورٹی الرٹس جاری کر دیے تھے۔

واضح رہے کہ حوثی یمن کے بحیرہ احمر کے ساحل کے کچھ حصوں کا کنٹرول رکھتے ہیں اس میں باب المندب آبنائے بھی ہے، جو دنیا کے اہم ترین تجارتی راستوں میں سے ایک ہے۔

اس گروپ کے حملوں اور دھمکیوں نے علاقائی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے۔ حوثیوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب پر کئی حملوں کا اعلان کیا ہے، جن میں پیر کے روز ایک ایئربیس پر ہونے والے حملے بھی شامل ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سعودی زیرِ قیادت فضائی حملوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے