• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 2:58 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

صنعا: یمن کی انصار اللّٰہ تنظیم کے سینئر اہلکار محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے مغربی صوبے تیز میں خاص اہمیت کے حامل علاقوں اور فوجی اڈوں الخالد اور جبل النصر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے المُکہ بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئے ہیں اور المکہ ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ مزاحمت کرنیوالوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

واضح رہے کہ المکہ اسٹریٹیجک لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہاں سے بحیرہ احمر میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے اور فوجی لحاظ سے بھی یہ جگہ خاص اہمیت کی حامل ہے۔

آبنائے ہرمز: پاسداران انقلاب کا امریکی کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ

رپورٹس کے مطابق حوثی یمنی ساحل کے ساتھ پیش قدمی کر رہے ہیں، حوثیوں نے اہم ساحلی شہر المخا پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور باب المندب کے قریب مزید علاقوں کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ یمنی حکومتی فورسز پیچھے ہٹ رہی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے