• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:18 صبح
  • پاکستان

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانے والی خاتون نے 2 بار موت کو چکما دے دیا

اداکارہ حنا چوہدری نے تکلیف دہ سرجری سے گزرنے کا انکشاف کیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘ترکِ وفا’ میں ‘مریم’ کے کردار سے مشہور ہونے والی اداکارہ حنا چوہدری کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ تکلیف دہ سرجری سے گزرنا پڑا اور وہ کئی دنوں تک اسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔ ان دنوں کے دوران ان کے شوہر اور ان کی دوست، اداکارہ حرا خان نے ان کی دیکھ بھال کی۔

حنا نے اسپتال کے دنوں کی ایک ویڈیو اور ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔

حنا نے لکھا کہ گزشتہ چند دنوں نے مجھے صحت، زندگی اور خاندان کی اہمیت کا احساس دلایا ہے، میں ایک مشکل سرجری سے گزری ہوں اور الحمدللہ، اب میں بہتر محسوس کر رہی ہوں، ہم اکثر کام اور زندگی کی مصروفیات میں اس قدر کھو جاتے ہیں کہ اپنی صحت کو ترجیح دینا بھول جاتے ہیں یہاں تک کہ ہمارا جسم ہمیں سست روی اختیار کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

View this post on Instagram A post shared by Hina Chaudhary (@hinachaudharyofficial)

A post shared by Hina Chaudhary (@hinachaudharyofficial)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر نعمت کا شکر ہے اور ان دوستوں اور اہل خانہ کا بھی جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، ابھی بھی صحت یابی کے عمل سے گزر رہی ہوں، احتیاط برت رہی ہوں اور زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کی قدر کرنا سیکھ رہی ہوں۔

شگفتہ اعجاز نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "جلد صحت یاب ہوں۔” ثنا شاہنواز نے بھی حنا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا، "جلد صحت یاب ہوں، اللہ آپ کو صحت اور جلد شفایابی عطا فرمائے۔ آمین۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے