آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
کراچی: ملک کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ کی لانچ تقریب میں ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
معروف اداکارہ حریم فاروق نے تقریب میں شرکت کیلئے ایپل گرین رنگ کی مختصر سلک کُرتی کے ساتھ بیج اور سی گرین جامہ وار گھیر دار شلوار اور آرگنزا دوپٹہ زیب تن کیا تھا۔
View this post on Instagram A post shared by (@fidafineartphotography)
A post shared by (@fidafineartphotography)
اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو بعض صارفین نے لباس کی فٹنگ اور اسٹائلنگ پر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، جبکہ کچھ نے ان کے وزن پر بھی بات کی۔
View this post on Instagram A post shared by MunibNawaz (@munibnawaz)
A post shared by MunibNawaz (@munibnawaz)
یہی نہیں بعض صارفین نے اداکارہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے وزن پر تبصروں کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ گفتگو لباس اور اس کی فٹنگ تک محدود رہنی چاہیے۔
بیٹے کی پہلی سالگرہ: رجب بٹ نے تحفے قیمتی چیز دیدی؟ ویڈیو
واضح رہے کہ اداکارہ حریم فاروق ان دنوں ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں وہ فیصل قریشی کے مدِمقابل نظر آئیں گی۔ فلم میں شمون عباسی بھی اہم رول پلے کررہے ہیں۔
