• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 2:38 شام
  • پاکستان

بٹلر نے یہ رنز 528 میچز میں 35.46 کی اوسط اور 147.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

جوز بٹلر نے یہ سنگ میل کارڈف میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران حاصل کیا۔

بٹلر نے ایشان ملنگا کی گیند پر سنگل لے کر 15 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا اور ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔

بٹلر نے یہ رنز 528 میچز میں 35.46 کی اوسط اور 147.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں جن میں 9 سنچریاں اور 107 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

کیرون پولارڈ نے 754 میچز میں 14 ہزار 999 رنز بنا رکھے ہیں۔

انگلینڈ کے ایلکس ہیلز 537 میچز میں 14 ہزار 581 رنز کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 463 میچز میں 14 ہزار 562 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 439 میچز میں 14 ہزار 284 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

Jos Buttler becomes the first player to reach 15,000 T20 runs 🤯 An incredible achievement for England’s greatest ever white-ball player 👑 pic.twitter.com/f3baodGi7M — England's Barmy Army 🏴󠁧󠁢󠁥󠁮󠁧󠁿🎺 (@TheBarmyArmy) September 17, 2026

Jos Buttler becomes the first player to reach 15,000 T20 runs 🤯 An incredible achievement for England’s greatest ever white-ball player 👑 pic.twitter.com/f3baodGi7M

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے