آئی فون 18 پرو سیریز کو دنیا کے مختلف ممالک میں 19 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا اور اس موقع پر ہزاروں افراد مختلف شہروں کے ایپل اسٹورز کے سامنے قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔
سنگاپور سے لے کر لندن تک، ہر جگہ سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے اس فون کو خریدنے میں سبقت لے جانے کے خواہشمند نظر آئے۔
9 ستمبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد اسے 18 ستمبر کو دنیا کے بیشتر ممالک میں صبح 8 بجے (وہاں کے مقامی وقت کے مطابق) فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
اس لحاظ سے سب سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں لوگوں کو اس فون کو خریدنے کا سب سے پہلا موقع ملا۔
اس موقع پر ان ممالک میں ایپل اسٹورز کے سامنے کافی رش دیکھنے میں آیا۔
خیال رہے کہ ایپل نے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس، ایپل واچ 12 سیریز اور ایپل واچ الٹرا متعارف کرائے تھے۔
اس بار ایپل نے آئی فون 18 (اسٹینڈرڈ ماڈل) اور آئی فون ائیر 2 کو پیش نہیں کیا جن کو 2027 کے شروع میں کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ کمپنی کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون ڈو کو پیش کیا گیا، مگر وہ صارفین کو اکتوبر میں دستیاب ہوگا۔
آئی فون 18 پرو کی قیمت 1199 ڈالرز جبکہ 18 پرو میکس کی 1299 ڈالرز سے شروع ہوگی۔
کمپنی کے مطابق دونوں فونز کی بیٹری لائف کو بہت زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔
آئی فون 18 پرو میکس کی بیٹری لائف 45 گھنٹے جبکہ 18 پرو کی 36 گھنٹے ہوگی۔
فولڈ ایبل آئی فون کے اندر ایپل کا نیا اے 20 پرو چپ سیٹ موجود ہے جبکہ آئی او ایس 27 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے۔
اس کی باہری اسکرین 5.4 انچ کی ہے اور جب اسے کھولا جاتا ہے تو 7.6 انچ کا ڈسپلے نظر آتا ہے۔
فون کے اندر 12 جی بی ریم ہے جبکہ فرنٹ کیمرا 12 میگا پکسل ہے اور ایک انڈر ڈسپلے کیمرا بھی دیا گیا ہے۔
فون کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔
فون کی بیٹری 5800 ایم اے ایچ ہے اور فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ میں دیا گیا ہے۔
اس فولڈ ایبل آئی فون کی 1999 ڈالرز (5 لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی اور یہ 23 اکتوبر سے دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
ٹک ٹاک میں چند نئے فیچرز کا اضافہ
’اے آئی کے انسانیت کیلئے خطرے کو سنجیدگی سے لیں‘، اے آئی چیٹ بوٹس نے خبردار کردیا
واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا
اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی کے تشویشناک رویوں کے نئے واقعات کا انکشاف
میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا نیا گھر آپ کو دنگ کر دے گا
چین میں 500 ڈگری شدت والی آگ میں گھس کر انسانوں کو بچانے والےفائرفائٹنگ روبوٹ کاکامیاب تجربہ
خلا میں الٹرا ساؤنڈ کیسے کیا جاتا ہے؟ خلاباز انیل مینن کی ویڈیو وائرل
گوگل کروم میں اب پی ڈی ایف فائل کو ٹرانسلیٹ کرنا آسان ہو جائیگا
کن آئی فونز میں ایپل کے نئے آئی او ایس 27 کو استعمال کرنا ممکن ہوگا؟
انسٹا گرام میں صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف
ٹی وی پر یوٹیوب استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا
تازہ ترین
• 16 منٹ پہلے کوہاٹ: پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 15 افراد شہید، درجنوں زخمی
کوہاٹ: پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 15 افراد شہید، درجنوں زخمی
• 17 منٹ پہلے وہ نیا فون جسے خریدنے کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
• 48 منٹ پہلے کسی جماعت کو راستے بند کرنے کا قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری
کسی جماعت کو راستے بند کرنے کا قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری
• 52 منٹ پہلے لاہور: جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
لاہور: جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
• 1 گھنٹے پہلے ٹک ٹاک میں چند نئے فیچرز کا اضافہ
• 2 گھنٹے پہلے کراچی ائیرپورٹ پر میاں بیوی کے سامان سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد
کراچی ائیرپورٹ پر میاں بیوی کے سامان سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد
• 2 گھنٹے پہلے ایران سے اچھا معاہدہ کریں گے یا پھر نہیں کریں گے، لیکن جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ
ایران سے اچھا معاہدہ کریں گے یا پھر نہیں کریں گے، لیکن جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ
• 2 گھنٹے پہلے ویڈیو: آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
