چینی حکومت نے امریکی F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کے ممکنہ طور پر حساس پرزوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارے کہ یہ پرزے آسٹریلیا سے امریکا بھیجے جارہے تھے تاہم یہ پراسرار طور پر ہانگ کانگ منتقل ہو گئے۔
اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق مئی کے اواخر میں کوریئر کمپنی 'یو پی ایس' کے ذریعے آسٹریلوی فوج کے F-35 طیارے کی کاک پٹ کینوپی اور ویپنز-بے ڈور معائنے اور ممکنہ مرمت یا تلف کرنے کے لیے امریکا بھیجے جا رہے تھے۔
امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے فراہم کردہ ان دونوں پرزوں پر ریڈار کی لہروں کو جذب کرنے والا خاص موادلگا ہوا تھا جو ان طیاروں کی اسٹیلتھ (ریڈار سے بچنے کی) صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پرواز امریکا جاتے ہوئے جنوبی کوریا رکی اور وہاں سے اسے ہانگ کانگ کی طرف موڑ دیا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارہ جنوبی کوریا کیوں رکا، اسے ہانگ کانگ کیوں بھیجا گیا، یا یہ پرزے جان بوجھ کر وہاں اتارے گئے یا محض کسی غلطی کا نتیجہ تھے۔
چینی حکومت نے بعد ازاں ان پرزوں کو قبضے میں لے لیا اور تاحال انہیں واپس نہیں کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی کم از کم 2 کمیٹیاں اس بات کی تحقیقات کر رہی ہیں کہ یہ حساس پرزے چینی ہاتھوں میں کیسے پہنچے۔
امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام ایف 35 کے ناکارہ پرزوں کی ترسیل کے مسئلے سے آگاہ ہیں۔ بیان کے مطابق ’ہم ان پرزوں کو واپس لانے، واقعے کی تحقیقات کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے امریکی حکام کے ساتھ مل کر سرگرمی سے کام کر رہے ہیں‘۔
امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا
ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ
بھارت: ہائی وے پر سلیپر بس میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد ہلاک
ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات 8 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی
برطانوی ائیرفورس کا دشمن کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے سیٹیلائٹ جیمرز کا استعمال
10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، ایلون مسک کا دعویٰ
چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال
کینیڈا نے ایران کے 10 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں
جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے: محسن رضائی
ارجنٹینا کے صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کو ’بےکار‘ تنظیم قرار دے دیا
’امریکا کے ساتھ جنگ میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے‘ ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے
• 30 منٹ پہلے ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
• 1 گھنٹے پہلے امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا
• 1 گھنٹے پہلے جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق
جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق
• 2 گھنٹے پہلے اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی
• 2 گھنٹے پہلے آئی فون میں آئی یا کیو آر کوڈ سمیت چند معروف ٹیکنالوجی مخفف کے اصل مطلب جانیں
آئی فون میں آئی یا کیو آر کوڈ سمیت چند معروف ٹیکنالوجی مخفف کے اصل مطلب جانیں
• 3 گھنٹے پہلے 118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا
118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا
• 3 گھنٹے پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا
