• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 12:46 صبح
  • پاکستان

جاپان کی وزارت صحت کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں اس وقت ایک لاکھ 7 ہزار 677 افراد ایسے ہیں جن کی عمریں 100 سال سے زائد ہیں جو دنیا میں اس عمر کے افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

جاپان میں سو سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں 88 فیصد خواتین ہیں، ملک کی سب سے معمر خاتون کیوٹو شہر کی 114 سالہ کیشیموتو فیویو ہیں جبکہ سب سے معمر مردکوماموتو کے 112 سالہ کاتو ہیکارو ہیں۔

جاپان کے وزیر صحت کینیچیرو اونو نے طب اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ’اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ طویل، صحت مند اور فعال زندگیاں گزار رہے ہیں‘، تاہم وزیر صحت نے ملک میں سماجی تحفظ کے پائیدار نظام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے بھی خبردار کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین جاپانی شہریوں کی طویل العمری کی وجہ کئی عوامل کو قرار دیتے ہیں جن میں صحت بخش غذا اور فعال طرز زندگی سرفہرست ہیں، یہاں کے شہریوں کی خوراک میں زیادہ تر مچھلی، سبزیاں اور چاول شامل ہوتے ہیں اور مغربی ممالک کی غذاؤں کے برعکس ان میں سیچوریٹڈ فیٹ کافی کم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کی آبادی برسوں سے تیزی سے بوڑھی ہو رہی ہے اور ایک دہائی سے زائد عرصے سے وہاں بالغ افراد کے ڈائپرز کی فروخت بچوں کے ڈائپرز کی فروخت سے زیادہ رہی ہے۔

مارکیٹ کی اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے کمپنیوں نے بزرگ آبادی کے لیے جدید مصنوعات بھی تیار کی ہیں جن میں جسم کو حرکت دینے میں مدد فراہم کرنے والا ایک 'پاورڈ ایکسو اسکیلیٹن' اور خودکار طریقے سے فوکس ایڈجسٹ کرنے والی جدید عینکیں شامل ہیں۔

اس وقت 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری جاپان کی کل آبادی کا تقریباً 30 فیصد ہیں اور توقع ہے کہ 2070 تک یہ شرح بڑھ کر 40 فیصد کے قریب ہو جائے گی۔

امریکی سپریم کورٹ نے ڈاک ووٹنگ سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی تجاویز مسترد کردیں

امریکا کا پہلی بار خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کا باضابطہ اعتراف

امریکا کی اندرون ملک پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار

سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کے حملوں کا جواب دینےکا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے پیغام ہے، اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے: ترک صدر

سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 شہری زخمی

امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو اندرونی طور پر تباہ کرنا ہے : ایرانی صدر

اماراتی وزیر خارجہ کے قطری، مصری اور کویتی ہم منصب سے رابطے، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال

تیل پائپ لائن پر حملے کے بعد سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوشش شروع کردی: بلومبرگ

ترک پولیس کا ہم جنس پرستوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، درجنوں افرادگرفتار

مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن معدنی ذخائر دریافت

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے جاپان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

• 12 منٹ پہلے سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

• 2 گھنٹے پہلے کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی

کراچی کے سفاری پارک کی ہتھنی مدھوبالا ممکنہ انفیکشن کے باعث بیمار ہوگئی

• 2 گھنٹے پہلے چین میں 500 ڈگری شدت والی آگ میں گھس کر انسانوں کو بچانے والےفائرفائٹنگ روبوٹ کاکامیاب تجربہ

چین میں 500 ڈگری شدت والی آگ میں گھس کر انسانوں کو بچانے والےفائرفائٹنگ روبوٹ کاکامیاب تجربہ

• 2 گھنٹے پہلے برینڈن ٹیلر نے ٹنڈولکر سے ایک بڑا ریکارڈ چھین لیا

برینڈن ٹیلر نے ٹنڈولکر سے ایک بڑا ریکارڈ چھین لیا

• 3 گھنٹے پہلے فٹبال کلب 'ایف سی پورٹو' کا سیالکوٹ کی اکیڈمی سے معاہدہ، پاکستان میں پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی کے قیام کا اعلان

فٹبال کلب 'ایف سی پورٹو' کا سیالکوٹ کی اکیڈمی سے معاہدہ، پاکستان میں پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی کے قیام کا اعلان

• 3 گھنٹے پہلے دل کا رشتہ ایپ پر 30 دن کیلئے گولڈ فلٹرزبالکل مفت

دل کا رشتہ ایپ پر 30 دن کیلئے گولڈ فلٹرزبالکل مفت

• 3 گھنٹے پہلے وزیر اعظم پیٹرول ریلیف پیکج کو مسترد کرتے ہیں، یہ پیٹرولیم لیوی کے متبادل نہیں ہوسکتا: لیاقت بلوچ

وزیر اعظم پیٹرول ریلیف پیکج کو مسترد کرتے ہیں، یہ پیٹرولیم لیوی کے متبادل نہیں ہوسکتا: لیاقت بلوچ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے