• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 5:53 شام
  • پاکستان

اس واقعہ نے جاپان اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر اوکی ناوا میں امریکی فوجی موجودگی کے معاملے کو حساس بنا دیا ہے

جاپانی وزیر اعظم نے اوکی ناوا میں امریکی فوجی اہلکار کے ہاتھوں خاتون کے قتل کو "گھناؤنا جرم" قرار دیا ہے.

اس واقعہ نے جاپان اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر اوکی ناوا میں امریکی فوجی موجودگی کے معاملے کو حساس بنا دیا ہے۔

جاپانی پولیس نے اوکی ناوا کے شہر ناہا کے ایک ہوٹل میں 39 سالہ جاپانی خاتون کی ہلاکت کے الزام میں 20 سالہ امریکی میرین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کا پرس اور دیگر سامان بھی لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی کیمروں میں مشتبہ شخص کو خاتون کے ساتھ ہوٹل میں داخل ہوتے اور بعد میں اکیلے باہر نکلتے دیکھا گیا۔ حکام کو شبہ ہے کہ خاتون کا گلا دبایا گیا تھا۔

تاہم ملزم نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائیچی نے واقعے کو انتہائی سنگین اور ’’گھناؤنا جرم‘‘ قرار دیتے ہوئے امریکا سے تحقیقات میں مکمل تعاون اور امریکی فوجیوں میں سخت نظم و ضبط یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے