• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 10:08 شام
  • پاکستان

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیلفی لینے جانے والے مداح کا فون اٹٓھا کر دور پھینک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مداح بابر کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے مداح میدان میں پہنچا تو کرکٹر نے اس کا فون دور اٹھا کر پھینک دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم مداح کا فون دور پھینک رہے ہیں۔

بابر کو غصے میں دیکھ کر دو بچے جو تصویر بنوانے جارہے تھے وہ واپس میدان سے باہر چلے گئے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی کھوئی ہوئی فارم ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی واپس نہ آسکی ہے۔

پریزیڈنٹ ٹرافی کی لگاتار تیسری اننگز میں وہ ناکام ہوگئے اور چوتھے راؤنڈ کی پہلی اننگز میں صرف 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

12 رنز پر بابر کا کیچ بھی ڈراپ ہوا لیکن موقع سے فائدہ نہ اٹھاسکے۔

واضح رہے کہ سات سال بعد ڈومیسٹک میں واپسی پر بابر اعظم تین اننگز میں صرف 37 رنز بنا سکے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے