• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 11:58 صبح
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

لندن: برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم اپنی لیبر پارٹی کانفرنس کی تقریر کے دوران مرحوم والد کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے، آنکھوں میں آنسو امڈ آئے جنھیں وہ روکنے کی کوشش کرتے رہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بہ ظاہر اپنے آنسو روکنے کی کوشش کرتے رہے، پھر کچھ دیر کے لیے خاموش ہو گئے، جس پر حاضرین میں سے ایک شخص نے آواز لگائی: ’’جاری رکھیں اینڈی۔‘‘

یہ صورت حال تب پیدا ہوئی جب اینڈی برنہم تقریر کے دوران اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے لگے، اور مرکزی اسٹیج پر اچانک 10 طویل سیکنڈز کے لیے خاموش ہو گئے، جس پر حاضرین نے بے ساختہ تالیاں بجانا شروع کر دیں۔

ان کے والد رائے برنہم کا انتقال 86 سال کی عمر میں رواں ماہ کے آغاز میں الزائمر کی بیماری کی وجہ سے ہوا تھا، اس بیماری کی وجہ سے وہ یہ بھی نہیں جان سکے تھے کہ ان کا بیٹا برطانیہ کا وزیر اعظم بن چکا ہے۔

🚨 WATCH: Andy Burnham takes time to compose himself over the loss of his dad, Roy "On the day my dad died, the Scottish FM said I’d be the last PM of the United Kingdom… I relay it because I want you to know how it made me feel… "Utterly determined to prove him wrong” https://t.co/2Inr4SH13b — Politics UK (@PolitlcsUK) September 29, 2026

🚨 WATCH: Andy Burnham takes time to compose himself over the loss of his dad, Roy

"On the day my dad died, the Scottish FM said I’d be the last PM of the United Kingdom… I relay it because I want you to know how it made me feel…

"Utterly determined to prove him wrong” https://t.co/2Inr4SH13b

— Politics UK (@PolitlcsUK) September 29, 2026

اپنی تقریر میں اینڈی برنہم نے کہا کہ وہ اس دعوے کو غلط ثابت کرنے کے لیے پُرعزم ہیں کہ وہ برطانیہ (دراصل موجودہ برطانیہ) کے آخری وزیر اعظم ہوں گے۔ یہ دعویٰ اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر جان سوینی نے ان کے والد کی وفات کے روز کیا تھا۔ جان سوینی کا مؤقف یہ ہے کہ اسکاٹ لینڈ مستقبل میں برطانیہ سے آزادی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے ستمبر 2026 میں کہا تھا کہ اگر اسکاٹ لینڈ کو آزادی کے لیے دوبارہ ریفرنڈم کا موقع دیا جائے تو ان کے خیال میں اسکاٹش عوام آزادی کا انتخاب کریں گے۔

وزیر اعظم بننے کے بعد یہ اینڈی برنہم کی پہلی بڑی لیبر کانفرنس تقریر تھی، جس میں انھوں نے والد کی یادوں کو اپنی سیاسی تقریر کا حصہ بنایا، وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، جن کی والدہ کا بھی رواں سال جون میں انتقال ہوا تھا، وزیراعظم کی جانب سے اپنے والد کے انتقال کا ذکر کیے جانے کے دوران خود بھی آنکھوں میں آنسو لیے دکھائی دیے۔

اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ’’اپنی تمام خامیوں کے باوجود، اس ملک نے میرے والد کو ایک اچھی زندگی دی۔ اور اس نے ان کے بیٹوں کو وہ مواقع فراہم کیے جو انھیں خود نہیں مل سکے تھے۔ وہ اس بات کے لیے شکر گزار تھے کہ نک، جان اور میں نے ان مواقع سے کیا حاصل کیا۔‘‘

انھوں نے کہا ’’کاش، کاش، وہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خاندان کے ساتھ اس لمحے کو دیکھ اور محسوس کر پاتے۔ ایک ایسے شخص کا بیٹا جس نے 11 پلس کا امتحان پاس نہیں کیا تھا، وزیر اعظم بن گیا۔‘‘

کابینہ کے وزرا، جن میں وزیرِ ٹرانسپورٹ ہیڈی الیگزینڈر اور وزیرِ توانائی میاٹا فنبولے بھی شامل تھیں، کی آنکھوں میں بھی آنسو نظر آئے، اور وہ برنہم کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجانے لگیں۔

انھوں نے مزید کہا میرے والد نے ہر مرتبہ مذہبی جوش کے ساتھ ان لیبر حکومتوں کو ووٹ دیا جنھوں نے نظامِ تعلیم میں ایسی تبدیلیاں کیں تاکہ ان کے بیٹے یہ مواقع حاصل کر سکیں۔ میں اس عہدے کو استعمال کرتے ہوئے وہ برطانیہ تعمیر کروں گا جسے میرے والد دیکھنا چاہتے تھے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے