• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 12:38 شام
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

نیویارک(30 ستمبر 2026): بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 7 سے 8 ڈالر فی بیرل تک کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں گزشتہ روز لندن برینٹ اور امریکی ویسٹ ٹیکساس (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 7 سے 8 ڈالر فی بیرل تک کی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی پائپ لائن کی بحالی اور آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی میں بہتری آنے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی واقع ہوئی ہے۔

تازہ ترین تجارتی اعداد و شمار کے مطابق لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 96.32 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جبکہ نومبر کے لیے برینٹ فیوچر 103.73 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 89.56 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ اس کا نومبر کا فیوچر کنٹریکٹ 89.72 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق سپلائی بحال ہونے کے عمل نے عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں پر دباؤ کم کیا ہے جس سے مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا یہ رجحان سامنے آیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے