• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 6:18 شام
  • پاکستان

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

واشنگٹن (27 ستمبر 2026): امریکا نے ایران کو دنیا میں معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے 50 سے زائد ممالک پر دباؤ ڈالا ہے۔

ایران امریکا جنگ اب اسلحے کی جنگ کے ساتھ ساتھ معاشی جنگ میں بھی تبدیل ہو رہی ہے اور امریکا نے ایران کی معیشت کو کاری وار لگانے اور اس کو دنیا میں معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے دنیا پر دباوؐ بڑھا دیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے 50 سے زائد ممالک پر دباؤ ڈالا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ امریکا نے اس سلسلے میں مختلف ممالک میں اپنے وفود بھیجے ہیں تاکہ انہیں ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے پر آمادہ کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی ایئر لائنز اور بینکوں پر نئی پابندیوں کے نتائج سامنے آئے ہیں۔ ترکیے، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بھی ایرانی ایئر لائنز کی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ ایران پر امریکی معاشی دباؤ تہران کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

ٹرمپ، نیتن یاہو اور دیگر قاتلوں کو ہرگز نہیں بخشیں گے، ایرانی مسلح افواج کا اعلان

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے