• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 11:46 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نیو یارک (24 ستمبر 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کو تباہ نہیں کر سکتے، میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد جنرل اسمبلی کیلیے تیار کردہ تقریر ایک طرف رکھ دی، دنیا میں کیے جانے والے امریکی جارحانہ اقدامات کی حقیقت بیان کرنے کا فیصلہ کیا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی اصولوں کے خلاف کام کر رہا ہے، مشرق وسطیٰ میں اس نے طاقت کے استعمال کے سوا کچھ نہیں کیا، وینزویلا سے متعلق اقدام، گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش اور کیوبا سے تنازع الگ معاملات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس طرح کا دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنا زیب نہیں دیتا، وہ ماضی میں بھی ایسا کرتا رہا لیکن اتنے کھلے عام کسی ملک کو تباہ کرنے کی بات شاید کی گئی ہو، امریکا نسل کشی کر رہا ہے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی و ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے