• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 4:07 شام
  • پاکستان

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

لندن: برطانوی پولیس نے پیر کے روز پانچ افراد سے دھماکا خیز مواد اور دہشت گردی سے متعلق جرائم کے شبہے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ ان افراد کو ایک ایسے فضائی اڈے کے قریب حراست میں لیا گیا تھا جسے امریکا نے ایران پر حملوں کے لیے استعمال کیا تھا۔

روئٹرز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اتوار کی صبح ان پانچ افراد کو اُس وقت حراست میں لیا تھا، جب انھیں اطلاع ملی تھی کہ تین بڑی سفید وینیں مغربی انگلینڈ میں واقع فوجی ہوائی اڈے ’آر اے ایف فیئرفورڈ‘ کی طرف جاتی دیکھی گئی ہیں۔

ایک مقامی خاتون کسان نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے ’’نقاب پوش اور سر ڈھانپے ہوئے افراد‘‘ کے ایک گروپ کو کھیتوں کی طرف بھاگتے دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔

برطانوی انسدادِ دہشت گردی کے تفتیش کاروں نے ابھی تک عوامی طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان کے خیال میں اس واقعے میں ملوث افراد کون ہیں، اور وہ کیا کرنا چاہتے تھے۔ تاہم تحقیقات میں ایران سے وابستہ کسی مقصد کو سب سے زیادہ ممکنہ سمجھا جا رہا ہے، جب کہ روسی تخریب کاری کی کارروائی یا کسی اسلامی شدت پسند سازش کو بھی ممکنہ پہلوؤں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

برطانوی وزیرِ دفاع ویس اسٹریٹنگ نے پیر کے روز بی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاری تحقیقات کے محرکات کے بارے میں وہ قیاس آرائی نہیں کریں گے۔

ایران کے پاس دو ہفتوں کے اندر تجارت کے لیے کچھ نہیں بچے گا، انٹرویو اسکاٹ بیسنٹ

یاد رہے کہ مئی میں برطانیہ نے ایران سے منسلک 12 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ برطانیہ نے ان پر دشمنانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا، جن میں حملوں کی منصوبہ بندی اور ایسے گروہوں کو مالی خدمات فراہم کرنا شامل تھا جو برطانیہ اور دیگر ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم ایران نے برطانیہ اور دیگر مقامات پر حملوں یا ان کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی تردید بارہا کی ہے۔

برطانوی حکومت نے امریکا کو اجازت دی تھی کہ وہ فیئرفورڈ میں موجود بمبار طیاروں کو ان ایرانی میزائل تنصیبات پر حملوں کے لیے استعمال کرے جو آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی تھیں۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے جولائی میں برطانیہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ امریکی بمبار طیاروں کو فیئرفورڈ سے پرواز کرنے کی اجازت نہ دے۔ پاسدارانِ انقلاب نے کہا تھا کہ کسی بھی ایسے اڈے کو، جہاں سے حملے شروع کیے جائیں، جائز ہدف سمجھا جائے گا۔

پولیس نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ پکڑے گئے افراد ایرانی، برطانوی یا کسی اور ملک کے شہری ہیں۔ ان کی شناخت اور قومیت دونوں فی الحال نامعلوم ہیں۔ تین سفید وینیں بھی پولیس کے قبضے میں ہیں۔ بم ڈسپوزل ٹیم اور روبوٹ نے ان کی تلاشی لی تھی، فیئرفورڈ میں پولیس نے ایئربیس کے گرد 400 میٹر کا حفاظتی گھیراؤ قائم کر دیا ہے اور 85 گھروں کے رہائشیوں کو وہاں سے نکال دیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے