• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 3:58 صبح
  • پاکستان

جاں بحق اہلکاروں کا تعلق پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے فاطمیون ملیشیا سے ہے

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے جنوب مشرقی قدس ہیڈکوارٹر کے مطابق دھماکا صوبے کی ایک سڑک پر اس وقت ہوا جب سیکیورٹی قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔

یہ حملہ اس علاقے میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے بعد ہوئی جس میں سیکیورٹی فورسز نے متعدد مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پاسداران انقلاب نے پاسداران انقلاب نے حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیا تاہم بیان میں کسی تنظیم کا نام نہیں بتایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی شناخت، تعاقب اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسی نے بھی ایرانی حکام کے حوالے سے ایک اہلکار کی ہلاکت اور سڑک کنارے بم دھماکے کی تصدیق کی تھی۔

دوسری جانب ایران انٹرنیشنل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ زاہدان کے قریب ایک حملے میں پاسداران انقلاب قدس فورس سے وابستہ فاطمیون ملیشیا کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے۔

خیال رہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں حالیہ دنوں کے دوران مسلح جھڑپوں اور سکیورٹی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے ایرانی حکام نے جمعرات کو بھی ایک کارروائی میں چھ مسلح افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

ہالوش، جو سیستان بلوچستان میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹنگ کرتا ہے کے مطابق زاہدان کے قریب رودماہی کے علاقے میں پاسداران انقلاب کی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کی گاڑی کے قریب ایک دھماکا ہوا اور اس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اس واقعے کے بارے میں مختلف مؤقف اختیار کیا۔ اس نے صوبے میں سڑک کنارے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔

پاسداران انقلاب کی زمینی فورس کے مطابق جسے وہ دہشت گرد قرار دے رہے ہیں انھوں نے سیستان بلوچستان کی ایک سڑک پر بم نصب کیا اور اندھا دھند حملہ کیا۔

پاسداران انقلاب نے ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت نہیں بتائی نہ فاطمیون کا ذکر کیا اور نہ ہی واقعے کا درست مقام بتایا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے