• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 9:47 شام
  • پاکستان

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

سسلی : اٹلی کے جزیرے سسلی میں یورپ کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں ماؤنٹ ایٹنا سے راکھ کے اخراج میں اضافے کے باعث کیٹانیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت معطل کردی گئیں۔

متعلقہ حکام کے مطابق کل بروز ہفتے سے ماؤنٹ ایٹنا سے مسلسل آتش فشانی راکھ خارج ہورہی ہے، جس کے بعد فضائی سفر کے لیے خطرے کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹانیا کا وِنچینزو بیلینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جسے فونٹاناروسا ایئرپورٹ بھی کہا جاتا ہے، ماؤنٹ ایٹنا کی ڈھلوان کے قریب واقع ہے۔

ایئرپورٹ آپریٹر کمپنی ایس اے سی کے مطابق راکھ کے فضا میں پھیلاؤ کے باعث ملکی اور بین الاقوامی تمام پروازوں کی آمدورفت اتوار کی رات مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 59 منٹ تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں۔

حکام کے مطابق ہفتے کو آتش فشاں سے اٹھنے والا راکھ کا بادل تقریباً 4 کلومیٹر یعنی 2.5 میل کی بلندی تک پہنچ گیا تھا، جس پر فضائی حکام نے علاقے سے گزرنے والے طیاروں کے لیے ’’ریڈ کوڈ‘‘ جاری کیا، یہ فضائی سفر کے لیے سب سے بلند درجے کی وارننگ تصور کی جاتی ہے۔

آتش فشانی راکھ طیاروں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے کیونکہ یہ انجنوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ پائلٹوں کی حدِ نگاہ بھی متاثر کرسکتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آتش فشاں کی سرگرمی میں اضافے کے دوران متاثرہ علاقوں کے ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل یا محدود کردی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ ایٹنا یورپ کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں شمار ہوتا ہے اور سسلی کے گنجان آباد ساحلی علاقوں کے قریب واقع ہونے کے باعث اس کی سرگرمی پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے۔

ایئر عربیہ نے کویت کے لیے پروازیں منسوخ کردیں

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے