ہالی وڈ سپر اسٹار سلویسٹر اسٹالون نے جنگوں کو بے وقوفی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا مقصد جنگی اداروں اور ہتھیار بنانے والوں کے لیے بھاری رقم کمانا ہے ۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں جب 80 سالہ سپر اسٹار سلویسٹر اسٹالون سے پوچھا گیا کہ کیا 1980 کی دہائی کی وار ایکشن فلم 'ریمبو' ان کی اپنی سوچ اور نظریات کی نمائندگی کرتی تھی؟ تو ان کا کہنا تھا کہ اب وہ سمجھتے ہیں کہ تمام جنگیں بے وقوفی ہیں، جنگیں دونوں فریقوں کو تباہ کرتی ہیں، نوجوان فوجی جنگ میں اپنی جانیں اور جسم گنواتے ہیں۔
سلویسٹر اسٹالون کا کہنا تھا کہ اگر آپ پر حملہ ہو رہا ہو تو یقیناً آپ کو اپنا دفاع کرنا چاہیے، میں ابھی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن بنیادی طور پر تمام جنگیں دونوں فریقوں کو تباہ کر دیتی ہیں۔ ان کے نتیجے میں ایک خوفناک تاریخ جنم لیتی ہے، دشمنیاں نسلوں تک قائم رہتی ہیں، ملک تباہ ہو جاتے ہیں اور سرحدوں کی لکیریں دوبارہ کھینچی جاتی ہیں، آخر کس لیے؟
ہالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ اب مجھے احساس ہوتا ہےکہ ہر جنگ بے مقصد اور بے فائدہ ہے، یہ جنگی محکموں اور ہتھیار بنانے والے اداروں کے لیے بہت زیادہ پیسہ کمانےکا ایک ذریعہ بن جاتی ہے جب کہ نوجوان بس جنگ کی چکی میں ڈال دیے جاتے ہیں، جہاں ان کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے ہیں۔ پھر جب وہ بازو یا جسم کے کسی حصے سے محروم ہو کر واپس آتے ہیں تو کہا جاتا ہے، افسوس، اب اپنا خود خیال رکھو، مجھے اس سے نفرت ہے اور میں اس کی سخت مخالفت کرتا ہوں۔
سلویسٹر اسٹالون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب میں جنگ کا بہت پُرجوش حامی تھا، حقیقت میں یہ میری نادانی تھی، پھر میں نے سوچا یہ تو انتہائی سفاک اور خوفناک ہے، جنگ میں کوئی شان یا بہادری نہیں ہوتی، بالکل بھی نہیں۔
ایک سال تک بینائی سے مکمل طور پر محروم رہا: ایچ ایس وائی کا انکشاف
بالی وڈ اداکار مشتاق خان نے اپنی آخری گفتگو میں کیا کہا؟ بیٹے نے بتادیا
خاتون یوٹیوبر کو دولت کی نمائش مہنگی پڑگئی، چور گھر سے 81 تولے سونا اور لاکھوں روپے لے اڑے
’بہن کینسر میں مبتلا ہے‘، میرا نے سفارتخانے سے لندن کا ویزا دینے کی درخواست کردی
ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے؟ گووندا کا اپنی گرل فرینڈ کیساتھ مندر کے دورے پر جواب
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
پہلے بھی کہا تھا اب دوبارہ کہوں گی کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے: حرا خان کا طنز
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
’می ٹو‘ مہم کی وجہ بننے والے ہالی وڈ پروڈیوسرکو 15سال قیدکی سزا سنادی گئی
وویک اوبرائے بھی کترینہ کیف کے دفاع میں سامنے آگئے
عاطف اسلم کے کانسرٹ میں مداح نے اسٹیج پر کیا پھینکا؟
ماضی میں خاندان میں طلاق ہونے پر سوگ مناتے تھے، اب سب کچھ نارمل ہوگیا ہے: صبا فیصل
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے جنگیں بے وقوفی ہیں، جنگ کا مقصد ہتھیار بنانے والوں کیلئے بھاری رقم کمانا ہے: سلویسٹر اسٹالون
• 45 منٹ پہلے شمالی کوریا ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے 'سوارم حملوں' کی مشقیں کررہا ہے: امریکی اخبار
شمالی کوریا ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے 'سوارم حملوں' کی مشقیں کررہا ہے: امریکی اخبار
• 48 منٹ پہلے ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
• 2 گھنٹے پہلے 2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں
2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں
• 2 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
• 2 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے تک مؤخر کیے جانےکے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنیوالے راستےکھل گئے
پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے تک مؤخر کیے جانےکے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنیوالے راستےکھل گئے
• 2 گھنٹے پہلے اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟
اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟
• 3 گھنٹے پہلے پاکستان نے نورستان میں مبینہ تشدد سے متعلق افغان طالبان رجیم کے الزامات مسترد کردیے
