• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 1:13 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا کا ہدف ایران حکومت کا تختہ الٹنا ہے، امریکا پر بے اعتمادی کے سبب اس سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ملاقات کی۔

ایران کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جب بھی ایران مذاکرات کی میز پر آیا اسے فوری طور پر جنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بعد تین بار ایران پر حملے کیے جاچکے ہیں جو اس بات کا اظہار ہے کہ امریکا کو ڈائیلاگ میں دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا دشمن جو ہر روز قتل، پابندیوں، دباؤ، دھمکانے اور وعدے توڑنے والا ہو اس سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ قفقاز کو جیو پولیٹیکل دشمنی کا میدان نہیں بننا چاہیے۔

خلیج فارس کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ غیرعلاقائی طاقتوں کی مداخلت سے عدم تحفظ میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایران سے براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، ٹرمپ

رپورٹس کے مطابق آرمینیا کے وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ انکا ملک اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کی موجودہ سرحدوں کا تحفظ کرنا آرمینیا کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے