• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 4:43 شام
  • پاکستان

ایرانی دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے علاقے میں ایک امریکی MQ-1 ڈرون کو روک کر مار گرایا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے امریکی ڈرون کا سراغ لگایا، اسے نشانہ بنایا اور پھر تباہ کردیا۔

آبنائے ہرمز میں یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور اس اہم سمندری راستے میں فوجی و بحری سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔

The Islamic Revolution Guards Corps (IRGC) has announced the interception and downing of yet another advanced MQ-1 drone of the United States over the strategic Strait of Hormuz.https://t.co/QsMoUZXNYe pic.twitter.com/oAVnwEuhdD — IRNA News Agency ☫ (@IrnaEnglish) September 15, 2026

The Islamic Revolution Guards Corps (IRGC) has announced the interception and downing of yet another advanced MQ-1 drone of the United States over the strategic Strait of Hormuz.https://t.co/QsMoUZXNYe pic.twitter.com/oAVnwEuhdD

ایرانی دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اس لیے امریکی ڈرون کے مار گرائے جانے کی خبر کو فی الحال ایرانی مؤقف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے