• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 8:32 شام
  • پاکستان

پاکستان بھی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں شریک ہے

قطر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لیے گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے سفارتی رابطے اور مختلف تجاویز پر بات چیت جاری ہے جبکہ پاکستان بھی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں شریک ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق قطر کی ثالثی ٹیم تہران اور واشنگٹن کے ساتھ رابطے میں ہے اور مذاکرات کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثالث مختلف دارالحکومتوں کے درمیان سفر کررہے ہیں تاکہ اس معاملے میں پیش رفت ہوسکے۔

ماجد الانصاری نے بتایا کہ قطر کو امریکی انتظامیہ کے حکام کی جانب سے یہ یقین دہانیاں بھی ملی ہیں کہ واشنگٹن کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔

امریکا ایران جنگ، ٹرمپ نے خطے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

حملوں کیلئے امریکا کو تعاون دینے والے علاقائی ممالک کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، ایران کی وارننگ

قطری ترجمان کے مطابق خطے میں استحکام کے لیے علاقائی حل اور ایسا بین الاقوامی اتفاق ضروری ہے جو آبنائے ہرمز سمیت اہم آبی گزرگاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک ریاست کی جانب سے آبی گزرگاہ پر اپنی بالادستی قائم کرکے اسے بطور ہتھیار استعمال کرنا سب کے لیے خطرناک مثال بن سکتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے