• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 8:59 شام
  • پاکستان

گزشتہ چند برسوں سے طبی ماہرین کی جانب سے یہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ رات کو گھروں اور دیگر مقامات کو روشن کرنے کے لیے استعمال ہونے والی لائٹس سے لوگوں کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مثال کے طور پر نومبر 2022 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ باہر لگائی جانے والی مصنوعی روشنیوں میں زیادہ وقت گزارنے سے ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

مارچ 2023 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ رات کو سونے کے دوران کسی بھی قسم کی روشنی کے استعمال سے بڑھاپے میں ذیابیطس، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اب ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات کے وقت مکمل تاریکی کرکے نہ سونے سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

3 منٹ تک دوڑنے سے مسلز، جگر، آنتوں، مدافعتی نظام اور اعضا کو 90 منٹ تک ورزش کرنے کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ہوا۔

امریکا کی Tulane یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ رات کے وقت روشنی کرکے سونے سے دل کی ساخت اور افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں 11 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو کہ یوکے بائیو بینک سے حاصل کیا گیا تھا۔

ان افراد کو 7 دن تک کلائی پر لائٹ سنسر پہنا کر رکھا گیا جس سے محققین کو یہ جاننے میں مدد ملی کہ رات کے وقت وہ کتنی روشنی کرکے سوتے ہیں۔

3 سال بعد ان افراد کے دلوں کے ایم آر آئی اسکینز کرائے گئے۔

مختصر وقت تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے سے بھی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

ان تفصیلی تصاویر سے محققین کو دل کی ساخت کا معائنہ کرنے اور افعال کے بارے میں جاننے میں مدد ملی۔

اس کے بعد محققین نے موازنہ کیا کہ مکمل تاریکی میں سونے والے افراد اور مدھم روشنی میں سونے والے افراد کے دلوں کی صحت کیسی ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ رات کو روشنی میں سونے والے افراد کے دلوں کے بائیں خانے کی دیوار موٹی ہو جاتی ہے جبکہ اندرونی گنجائش سکڑ جاتی ہے۔

اسکینز سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ دل کے پٹھوں کی لچک گھٹ گئی اور لچک میں کمی سے عندیہ ملتا ہے کہ دل کے افعال کم مؤثر ہوگئے ہیں۔

بہت زیادہ گرم چائے اور کافی پینے سے غذائی نالی کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔

اس طرح کی تبدیلیاں دل کے دائیں خانے میں بھی دیکھی گئیں۔

محققین نے بتایا کہ یہ اس طرح کی پہلی تحقیق ہے اور نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ رات کے وقت روشنی میں سونے سے دل کی ساخت میں تبدیلیاں آتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عام طور پر ایسی تبدیلیاں اس وقت آتی ہیں جب دل کو دائمی تناؤ یا انجری کا سامنا ہوتا ہے، جس سے دل کمزور ہوتا ہے اور ہارٹ فیلیئر، ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہوئے۔

تمباکو نوشی کی عادت آپ کو تنہائی کا شکار بناسکتی ہے۔

اس سے قبل اکتوبر 2025 میں جرنل Jama network open میں تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جو افراد روشن کمروں میں سوتے ہیں، ان میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 56 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح دل کی شریانوں کے مرض کا خطرہ 32 فیصد اور فالج کا خطرہ 28 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 49 سے 69 سال کی عمر کے 5 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

ان افراد کو 2013 سے 2022 کے درمیان ایک ہفتے تک لائٹ ٹریکرز پہنا کر رات ساڑھے 12 بجے سے صبح 6 بجے تک روشنی میں رہنے کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔

اس پیشرفت سے عندیہ ملتا ہے کہ ہمارا معدہ دماغی افعال کے حوالے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مجموعی طور پر ان افراد کی صحت کا جائزہ 9 سال تک لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ روشنی میں سونے کے عادی افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 47 فیصد جبکہ دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کے عارضے کا خطرہ 32 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ نوجوانوں میں بھی زیادہ روشنی میں سونا ہارٹ فیلیئر اور دل کی دھڑکن کی بے تربیتی کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

البتہ محققین نے تسلیم کیا کہ یہ تحقیق محدود ہے۔

مردوں اور خواتین میں عمر میں اضافے سے جسم پر مرتب اثرات میں نمایاں فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تحقیق میں صرف تعلق بتایا گیا ہے مگر یہ ثابت نہیں کیا جاسکا کہ رات کے وقت روشنی میں رہنے سے امراض قلب کا سامنا کیوں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر رات کو کمرے میں مکمل تاریکی کرنا ممکن نہیں تو مدھم روشنی کا استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

وہ عام نشانیاں جو جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں

محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتے ہیں

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

بہت زیادہ گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے

بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا

2050 تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ

تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے

دماغ اور معدے کے درمیان موجود اہم تعلق دریافت

وہ عمر جب مردوں اور خواتین میں بڑھاپے کی جانب سفر شروع ہو جاتا ہے

تازہ ترین

• 7 منٹ پہلے امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت

• 10 منٹ پہلے کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے: وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس

کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے: وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس

• 41 منٹ پہلے دنیا نے نائن الیون حملے اور دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کی کیا قیمت ادا کی؟

دنیا نے نائن الیون حملے اور دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کی کیا قیمت ادا کی؟

• 54 منٹ پہلے 10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں بچے کی ماں کونسی ہے؟

10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں بچے کی ماں کونسی ہے؟

• 54 منٹ پہلے فیکٹ چیک: چمن میں ’اسمگل شدہ‘ طیاروں کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے

فیکٹ چیک: چمن میں ’اسمگل شدہ‘ طیاروں کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے

• 1 گھنٹے پہلے واٹس ایپ میں ایک بہترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں ایک بہترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ

• 1 گھنٹے پہلے نائن الیون کے 25 سال: حملوں کی ذمہ دار القاعدہ کا کیا بنا؟

نائن الیون کے 25 سال: حملوں کی ذمہ دار القاعدہ کا کیا بنا؟

• 2 گھنٹے پہلے محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتا ہے، تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے: بیرسٹرگوہر

محسن نقوی سے بیک ڈور چینلز پر رابطہ رہتا ہے، تفصیلات میڈیا پر نہیں بتا سکتے: بیرسٹرگوہر

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے