• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 12:16 شام
  • پاکستان

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیبہ دے رہے ہیں لیکن یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ لوگ اس طرح کا رخ نہیں کر سکیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ وفاقی وزرا کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے اگر حکومت نے ہمارے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو نوجوان ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور صدر تحریک انصاف خیبر پختونخوا جنید اکبر نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی تو اس بار ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، بلکہ اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے۔

• اسلام آباد سومنات نہیں، سوچ سمجھ کر آنا، کچھ لیکر نہیں بلکہ دیکر جاؤ گے: خواجہ آصف

• پچھلی مرتبہ لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، ہم اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے: جنید اکبر

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ (پی ٹی آئی والے) اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دے رہے ہیں، کیا ان کے بھی عزائم وہی ہیں، اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالخلافہ ہے، اس پر اللہ نے چاہا تو یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ اس طرف رخ نہیں کر سکیں گے، اب یہ فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پی ٹی آئی والے نا ہی آئیں، وہ بھی فیصلہ کن بات ہوگی، اب وفاق یا پاکستان اس طرح کی چیزوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا تھا جو بھی احتجاج کے بام پر اسلام آباد پر حملہ کرنے کی بات کرے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے، ایسے لوگوں کو گاڑی میں بھر کر سرحد سے پار افغانستان بھیج دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف نظریے کی بنیاد پر یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ریاست اور افواج کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیں، یہ دشمنوں کا کام ہے، احتجاج کرنا ہے تو کریں پالیسی دیں خیبرپختونخوا میں آپ کی حکومت ہے وہاں پالیسی لا کر دکھائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلادیشی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

این سی سی آئی اے نے بیوروکریسی اور اعلیٰ اداروں کی شخصیات کا حساس ڈیٹا بیرون ملک فروخت کرنیوالا گروہ پکڑ لیا

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام بنادی، متعدد افغان طالبان ہلاک

پشاور: دہشتگردوں کیخلاف سی ٹی ڈی کا آپریشن، ایک خودکش بمبار ہلاک

وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، دونوں رہنماؤں کا علاقائی امن و خوشحالی کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ گورنر راج ہے، صوبےکے عوام اور مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا

عوام کو پیٹرول ریلیف اسکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا: اسحاق ڈار

پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف

• 10 منٹ پہلے جنرل اسمبلی: درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

جنرل اسمبلی: درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

• 28 منٹ پہلے پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات

پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات

• 52 منٹ پہلے آئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گی

آئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گی

• 3 گھنٹے پہلے ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، چین کو 0-3 سے شکست دی

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، چین کو 0-3 سے شکست دی

• 4 گھنٹے پہلے سعودی مفتیِ اعظم کی حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل کی تلقین

سعودی مفتیِ اعظم کی حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی میں اللہ پر توکل کی تلقین

• 5 گھنٹے پہلے پاکستان کی کبڈی ٹیم ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام

پاکستان کی کبڈی ٹیم ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام

• 6 گھنٹے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلادیشی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے