جیل میں بلیاں بھی سیکیورٹی گارڈ بن گئیں، لارنس بشنوئی کے ساتھی کی جان بھی بچائی!
صرف ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں! دنیا کا انوکھا مقابلہ
خاتون کی جعلی افسر بن کر سیاستدان سے شادی، گھر کا صفایا کر کے فرار
برازیلین اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ہم شکل یا ’’کلون‘‘ ہیں؟
کراچی : ایس ای سی پی نے پینشنرز کے لئے ‘پیسو ایکویٹی سب فنڈ’ کا اعلان کردیا، جس کا مقصد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے ایک سادہ، شفاف اور کم لاگت کا بہترین متبادل فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے والنٹری پینشن اسکیم کے تحت ‘پیسو ایکویٹی سب فنڈ’ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی باقاعدہ فراہمی 1 جنوری 2027ء سے شروع ہوگی۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اس اہم اقدام کا بنیادی مقصد پینشن بچت کنندگان کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے ایک سادہ، شفاف اور کم لاگت کا بہترین متبادل فراہم کرنا ہے۔
پیسو ایکویٹی سب فنڈ مخصوص مارکیٹ انڈیکس کو ٹریک کرے گا، جس سے انتظامی اخراجات کم ہوں گے اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ پہنچے گا۔
یہ نیا فنڈ موجودہ ایکویٹی، ڈیٹ اور منی مارکیٹ سب فنڈز کے ساتھ لازمی طور پر دستیاب ہوگا، اس سے بچت کنندگان کو ‘ایکٹیو’ اور ‘پیسو’ فنڈز کے درمیان اپنی پسند کا انتخاب کرنے کی آزادی ملے گی۔
فنڈ مینیجرز اس فنڈ کو براہِ راست مارکیٹ انڈیکس ٹریک کر کے یا پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( میں لسٹڈ ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری کے ذریعے چلا سکتے ہیں۔
ای ٹی ایف پر مبنی آپشن کے تحت سالانہ مینجمنٹ فیس زیادہ سے زیادہ 0.75 فیصد ہوگی، جبکہ اپنی ہی کمپنی کے ای ٹی ایف ایس پر کوئی اضافی فیس چارج نہیں کی جائے گی۔
ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا تھا کہ اس نئے فنڈ سے ریٹائرمنٹ کے لیے بچت کرنے والوں کو نہ صرف بہتر چوائس اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا سستا ذریعہ میسر آئے گا، بلکہ اس کا بنیادی مقصد طویل المدتی ریٹائرمنٹ بچتوں کے لیے آسان و کم لاگت آپشنز مہیا کرنا اور قومی پینشن کے نظام کو مزید مضبوط و مستحکم بنانا ہے۔
