• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 9:27 شام
  • پاکستان

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بالی ووڈ میں کئی اداکار نام ایسے ہیں جو عوام میں بے حد مقبول ہیں لیکن انہیں اس مقام تک پہنچنے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔

مِتھن چکرورتی بھی ان اداکاروں میں سے ایک ہیں وہ چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے کیریئر کے دوران ہندی، بنگالی اور دیگر علاقائی زبانوں کی 350 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔

تاہم انڈسٹری میں بطور نئے اداکار ان کا آغاز آسان نہیں تھا ایسے لمحات بھی آئے جب انہیں مفت کھانا حاصل کرنے کے لیے پارٹیوں میں رقص کرنا پڑا۔

یہ تجربہ کار اداکار حال ہی میں فرح خان کے یوٹیوب چینل پر ان کے تازہ ترین ولاگ میں جلوہ گر ہوئے جہاں میزبان نے مِتھن کے کیریئر کے بارے میں گفتگو کی۔

اداکار کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرح خان نے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میرے انکل، کے کے شکلا، امیتابھ بچن کے لیے فلموں کی کہانیاں لکھا کرتے تھے، آپ کے والد ان کی پارٹیوں میں رقص کرنے آتے تھے صرف اس لیے تاکہ انہیں رات کا کھانا مل سکے، ہم تب بہت چھوٹے تھے وہ کہا کرتے تھے کہ ‘مِتھن کو گھر لے آؤ، یہ لڑکا اچھا رقص کرتا ہے۔’ وہ آتے، کوئی معاوضہ نہ لیتے اور اپنی کارکردگی کے بدلے وہاں رات کا کھانا کھاتے وہ جدوجہد کچھ اور ہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ یونہی ‘جدوجہد’ کا لفظ استعمال کر لیتے ہیں، لیکن اصل جدوجہد ایسی ہوتی ہے۔

مِتھن نے مزید کہا کہ یہ جدوجہد سے بھی بڑھ کر ہے اس لحاظ سے کہ انہوں نے سڑکوں اور فٹ پاتھ پر راتیں گزاری ہیں۔ میں سڑک اور باغیچے میں سویا ہوں؛ کئی بار چلتے چلتے اتنا تھک جاتا تھا کہ فٹ پاتھ پر ہی سو جاتا تھا۔ جب آنکھ کھلتی تو خود کو فٹ پاتھ پر پاتا۔

فرح نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ واحد اسٹار ہیں جو جونیئر آرٹسٹ کے طور پر اپنا سفر شروع کرنے کے بعد میگا اسٹار بنے۔

16 جون 1950 کو ‘گورنگا چکرورتی’ کے نام سے پیدا ہونے والے مِتھن چکرورتی ایک اداکار، پروڈیوسر، کاروباری شخصیت اور سیاست دان ہیں جن کا کیریئر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے