• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 6:18 شام
  • پاکستان

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

لاہور (27 ستمبر 2026): قانون پسند شہری ٹیکس دے کر حکومت کی معاونت کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ان کا دیا گیا ٹیکس حکومت تک نہیں پہنچ پاتا۔

دنیا میں ہر ملک کی حکومت اپنے عوام پر کئی مدوں میں ٹیکس نافذ کرتی ہے، جس سے وہ عوام کو سہولتیں فراہم کرتی ہے۔ حکومت پاکستان نے بھی کئی مدوں میں ٹیکس کا نفاذ کیا ہوا ہے۔

اسی میں ایک سیلز ٹیکس ہے، جو 17 سے 18 فیصد ہے اور ہر استعمال کی جانے اشیا کی خریداری پر خریدار سے دکاندار یہ ٹیکس لیتا ہے۔ چاہے وہ کھانا ہو، کپڑا ہو، جیولری ہو یا گھریلو آرائش۔

دکاندار سیلز ٹیکس تو وصول کرتے ہیں اور رسید بھی دیتے ہیں، لیکن عموماً یہ شکایات سامنے آتی ہیں کہ سیلز ٹیکس حکومت کے پاس نہیں پہنچ پاتا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آج کسی بھی چیز کے لیے جو سیلز ٹیکس ادا کر رہے ہیں، وہ حکومت تک پہنچ رہا ہے یا نہیں؟ یا دکاندار کی جانب سے آپ کو فراہم کی گئی رسید اصلی ہے یا نقلی؟

اگر نہیں جانتے تو گھبرائیں نہیں، اب صرف ایک کلک پر ہی آپ رسید کے اصل یا نقل ہونے کی تصدیق کر سکتے اور ٹیکس چوری کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

اس کے لیے آپ کو پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کی سہولت ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی، جس کے بعد رسید پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کر کے رسید کے اصلی یا جعلی ہونے کی تصدیق کی جا سکے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے