آؤٹ، ناٹ آؤٹ اور پھر چند منٹ کے غور و خوض کے بعد فیصلہ دوبارہ آؤٹ میں تبدیل ہوا
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں ایک غیر معمولی رن آؤٹ نے سب کو حیران کردیا تاہم طویل غور کے بعد امپائر کا فیصلہ درست قرار پایا۔
سری لنکا کی اننگز کے 15ویں اوور میں پون رتھنائیکے رن آؤٹ ہوئے لیکن فیصلہ تبدیل کرکے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا اور کچھ دیر بعد دوبارہ آؤٹ دے دیا گیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوفرا آرچر نے وکٹ کیپر اینڈ پر تھرو کی۔ گیند اسٹمپس تک پہنچنے سے پہلے ہی وکٹ کیپر جارڈن کاکس کے دستانے سے بیلز گر گئیں۔
فیلڈ امپائر نے رتھنائیکے کو آؤٹ دیا مگر ٹی وی امپائر ایڈرین ہولڈ اسٹاک نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ تبدیل کردیا۔
تقریباً چار منٹ کے غور و خوض کے بعد فیصلہ دوبارہ آؤٹ میں تبدیل ہوا کیونکہ آرچر کی تھرو نے بیلز کے بجائے اسٹمپ کو زمین سے ہی اکھاڑ دیا تھا۔
Jofra Archer. Never in doubt. 😏 pic.twitter.com/EiWEHca3q5 — England Cricket (@englandcricket) September 27, 2026
Jofra Archer. Never in doubt. 😏 pic.twitter.com/EiWEHca3q5
کرکٹ قوانین کے مطابق گیند سے اسٹمپ کا زمین سے نکل جانا بھی وکٹ توڑنے کے مترادف ہے۔
اس منفرد واقعے نے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کو بھی حیران کردیا جبکہ ایم سی سی سے قوانین کی مزید وضاحت متوقع ہے۔
