آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن
بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی
آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
واشنگٹن : امریکی ادارے ایف ڈی اے نے ہڈیوں کی انتہائی سنگین بیماری ایف او پی کے علاج کے لیے نئی دوا زیلورجیسرتب (Zilurgisertib) کی منظوری دے دی ہے۔
ادویہ ساز ادارے میرم فارماسیوٹیکلز کی تیار کردہ اس دوا کو مارکیٹ میں Atebrioz کے برانڈ نام سے فروخت کیا جائے گا۔
کمپنی ترجمان کے مطابق روزانہ ایک مرتبہ استعمال ہونے والی یہ دوا 12 سال اور اس سے زائد عمر کے ایسے مریضوں کے لیے منظور کی گئی ہے جو ایف او پی کا شکار ہیں۔
یہ ہڈیوں کی بیماری Fibrodysplasia Ossificans Progressiva (FOP) انتہائی نایاب جینیاتی عارضہ ہے جس میں جسم کے پٹھے اور لیگامنٹس رفتہ رفتہ ہڈی میں تبدیل ہونے لگتے ہیں، جس کے نتیجے میں جسم کی حرکت محدود ہوتی جاتی ہے اور بعض مریضوں میں شدید معذوری پیدا ہوسکتی ہے۔
عام طور پر ایف او پی کی تشخیص بچپن کے ابتدائی برسوں میں ہوجاتی ہے، میرم فارماسیوٹیکلز کے مطابق امریکا میں تقریباً 300 جبکہ دنیا بھر میں لگ بھگ 900 افراد اس بیماری سے متاثر ہیں۔
نئی دوا جسم میں موجود اے ایل کے ٹو نامی پروٹین کو بلاک کرکے کام کرتی ہے، ایف او پی کے زیادہ تر مریضوں میں یہ پروٹین غیر معمولی طور پر فعال ہوتا ہے اور جسم کے معمول کے ڈھانچے سے باہر ہڈی بننے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، دوا کی تجویز کردہ خوراک 100 ملی گرام روزانہ ہے۔
ایف ڈی اے کی منظوری 63 مریضوں پر کیے گئے ایک کلینیکل مطالعے کے نتائج پر مبنی ہے۔ تحقیق میں 24ہفتوں کے بعد دوا استعمال کرنے والے مریضوں میں پلیسبو گروپ کے مقابلے میں نئی ہڈی بننے کے عمل میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
میرم فارماسیوٹیکلز کے چیف ایگزیکٹو کرس پیٹز کے مطابق کمپنی اکتوبر میں دوا مارکیٹ میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ اس کی قیمت بھی اسی دوران بتائی جائے گی۔
ایف او پی کے علاج کے لیے اس وقت دیگر ادویات بھی دستیاب ہیں، جن میں ایپسین کی زبانی دوا سوہونوس (Sohonos) اور ریجنیرون کی ماہانہ انفیوژن کے ذریعے دی جانے والی دوا پاساترو (Pasatru) شامل ہیں۔ سوہونوس مخصوص عمر کے بچوں اور بالغ مریضوں کے لیے جبکہ پاساترو بالغ مریضوں کے لیے منظور شدہ ہے۔
