• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 10:06 شام
  • پاکستان

آپ کو ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض سے بچنے کے لیے روزانہ کتنے منٹ تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟ اس سوال کا جواب ایک تحقیق میں دیا گیا۔

تحقیق کے مطابق روزانہ 3 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی سے ہارٹ اٹیک یا فالج سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ مختصر مگر سخت جسمانی سرگرمیوں سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ ان افراد میں کم ہو جاتا ہے جو ورزش نہیں کرتے۔

درحقیقت اس عادت سے خواتین کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 81 ہزار سے زائد درمیانی عمر کے افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

2013 سے 2015 کے درمیان ان افراد کو 7 دن تک ایکٹیویٹی ٹریکر پہنا کر جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے اور صحت کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کی گئی تھیں۔

22 ہزار سے زائد افراد ایسے تھے جو ورزش کرنے کے عادی نہیں تھے یا ہفتے میں ایک بار ہی چہل قدمی کرتے تھے۔

ان سب افراد کی دل کی صحت کی مانیٹرنگ 8 سال تک کی گئی جس دوران 3.7 فیصد افراد کو ہارٹ اٹیک، فالج، ہارٹ فیلیئر یا امراض قلب کے باعث موت کا سامنا ہوا۔

سالم پھلوں کا کم استعمال کرنے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

خواتین کے مقابلے میں مردوں میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ دریافت ہوا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن خواتین نے روزانہ 3 سے 4 منٹ تک تیز چہل قدمی یا سیڑھیاں چڑھنے یا ایسی ہی سخت جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنایا، ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 51 فیصد تک گھٹ گیا۔

اسی طرح روزانہ چند منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 67 فیصد تک کم ہو گیا جبکہ دل کی کسی بھی بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ 45 فیصد تک گھٹ گیا۔

تحقیق کے مطابق محض ڈیڑھ منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے سے بھی دل کے کسی بھی عارضے کا خطرہ لگ بھگ ایک تہائی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

اس پھل کو کھانے سے معدے کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ مردوں میں یہ فوائد کم دیکھنے میں آئے مگر انہیں بھی مختصر وقت تک جسمانی سرگرمیوں سے فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سخت جسمانی سرگرمیوں سے دل کی شریانوں کے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے، خاص طور پر ان خواتین کو فائدہ ہوتا ہے جو ورزش کرنے کی عادی نہیں ہوتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مردوں کو زیادہ وقت تک سخت جسمانی سرگرمیوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ وہ جان لیوا امراض قلب سے خود کو بچا سکیں۔

میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

وہ آسان ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے

خواتین کے مقابلے میں مردوں میں کینسر کیسز کی تعداد زیادہ کیوں ہوتی ہے؟

دل کی صحت کا عالمی دن : ہارٹ اٹیک کی عام علامات کیا ہوتی ہیں؟

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی

اسمارٹ فونز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے سے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقہ

بے خوابی کے عارضے سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق

ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں

تازہ ترین

• 13 منٹ پہلے ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

• 18 منٹ پہلے امریکی ریاست ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی خاتون زہر کا انجکشن دیے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی

امریکی ریاست ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی خاتون زہر کا انجکشن دیے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی

• 1 گھنٹے پہلے میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

• 1 گھنٹے پہلے حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام قبول کرلیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی ملاقات کل ہوگی: بیرسٹرگوہر

حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام قبول کرلیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی ملاقات کل ہوگی: بیرسٹرگوہر

• 2 گھنٹے پہلے جب تلاش خاص ہو تو رشتہ بھی خاص ہونا چاہیے: دل کا رشتہ وی آئی پی

جب تلاش خاص ہو تو رشتہ بھی خاص ہونا چاہیے: دل کا رشتہ وی آئی پی

• 2 گھنٹے پہلے گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

• 2 گھنٹے پہلے انسٹا گرام میں ایسا اے آئی اسسٹنٹ متعارف جو آپ کو ریلز ویڈیو پوسٹ کرنا سیکھائے گا

انسٹا گرام میں ایسا اے آئی اسسٹنٹ متعارف جو آپ کو ریلز ویڈیو پوسٹ کرنا سیکھائے گا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے