• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 11:48 صبح
  • پاکستان

ہر چھوٹے صوبے کا اپنا وزیراعلیٰ اور آئی جی ہوگا، انتظامی نگرانی مؤثر بنانے میں مدد ملے گی، شہری

بلوچستان میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، کوئٹہ کے شہری بھی حمایت میں سامنے آگئے۔

کوئٹہ کے شہریوں نے نئے صوبوں کو مسائل اور کرپشن سے نجات کا واحد حل قرار دے دیا ہے۔

کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے نہ صرف مسائل میں کمی آئے گی بلکہ انتظامی امور بھی بہتر ہوں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چھوٹے صوبے کا اپنا وزیراعلیٰ اور آئی جی ہوگا، انتظامی نگرانی مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

شہریوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کی رسائی بہتر ہوگی، پاکستان کی یکساں ترقی اورخوشحالی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیرہو چکا ہے، انتظامیہ مضبوط ہونے سے عوامی شکایات کے ازالے میں تیزی آئے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے