• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 10:26 صبح
  • پاکستان

قلعہ سیف اللہ کے عوام نے منصوبوں کو علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے میں ترقیاتی سرگرمیاں زورو شور سے جاری ہیں۔

بی ایس ڈی آئی کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ میں فیز ون اور فیز ٹو کے مجموعی طور پر53 ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے گئے۔ ضلع قلعہ سیف اللہ میں 53ترقیاتی منصوبے 85 کروڑ روپےسے زائد کی لاگت سے مکمل کیے گئے ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر،سولرآئزیشن،واٹرسپلائی، حفاظتی بند، سیوریج اورتعلیمی سہولیات شامل ہیں۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ)،سول انتظامیہ اورمنتخب عوامی نمائندوں پرمشتمل کمیٹی نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کویقینی بنایا ہے۔ قلعہ سیف اللہ کے عوام نے منصوبوں کو علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے