• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 6:36 شام
  • پاکستان

ہر سال ایپل کی جانب سے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے۔

اس سال آئی او ایس 27 آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم عام افراد کو 14 ستمبر کی شب سے دستیاب ہوگا۔

اس سال کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئے فیچرز کااضافہ کیا جا رہا ہے خاص طور پر میل، سفاری، کیمرا، فوٹوز، میپس اور فائنڈ مائی میں اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

مگر سب سے نمایاں اپ ڈیٹ ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ سیری میں کی جا رہی ہے جسے اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایپل انٹیلی جنس سے لیس کیا جا رہا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ آئی فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم 14 ستمبر کو صارفین کو دستیاب ہوگا مگر تمام آئی فونز کو آئی او ایس 27 سے اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

ایپل کے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں موجود اے آئی فیچرز آئی فون 15 پرو، 15 پرو میکس، آئی فون 16 سیریز، آئی فون 17 سیریز، آئی فون 18 ہرو ماڈلز اور فولڈ ایبل آئی فون ڈو تک محدود ہوں گے، کیونکہ ان کے لیے اے 17 پرو یا اس کے بعد کے پراسیسر کی ضرورت ہوگی۔

البتہ آئی او ایس 27 متعدد پرانے ماڈلز کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم صرف آئی فون 11 یا اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے دستیاب ہوگا اور 2018 یا اس سے پہلے کے فونز میں اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکے گا۔

یعنی آئی فون 11، 11 پرو، 11 پرو میکس، آئی فون 12، 13، 14، 15، 16 اور 17 سیریز کے فونز میں اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

اسی طرح آئی فون ایس ای (سیکنڈ جنریشن یا اس کے بعد کا ورژن) میں بھی اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکے گا۔

انسٹا گرام میں صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف

ٹی وی پر یوٹیوب استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا

صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف

ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو جوہری ہتھیاروں کے برابر خطرہ قرار دیدیا

ایلون مسک اور سام آلٹمین نے بھی اینتھروپک کے سربراہ کے اے آئی سے لاحق خطرات سے متعلق بیان کی حمایت کردی

واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز کو اب ڈبل اسپیڈ سے دیکھنا ممکن

اینتھروپک کے سی ای او نے اے آئی کی ترقی کی رفتار فوری طور پر سست کرنےکی اپیل کردی

خلاباز نے خلا سے سبز اور سنہری رنگ کے ’اسٹار ٹریلز‘ کا خوبصورت نظارہ شیئر کردیا

پولینڈ میں روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ

حوثیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی تیاری کیلئے کلاڈ اے آئی استعمال کرنیکا انکشاف

واٹس ایپ میں ایک بہترین سکیورٹی فیچر کا اضافہ

اب موسم کا حال جاننے کے لیے بھی گوگل آپ کی مدد کرے گا

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے کن آئی فونز میں ایپل کے نئے آئی او ایس 27 کو استعمال کرنا ممکن ہوگا؟

• 53 منٹ پہلے پاکستان کرکٹ: نظام کٹہرے میں

پاکستان کرکٹ: نظام کٹہرے میں

• 56 منٹ پہلے میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

• 1 گھنٹے پہلے ننگشیا ریجن کا میڈیا کلاؤڈ پلیٹ فارم

ننگشیا ریجن کا میڈیا کلاؤڈ پلیٹ فارم

• 1 گھنٹے پہلے اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود برقرار

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود برقرار

• 1 گھنٹے پہلے کشتی الٹنے کے بعد 3 دن تک سمندر میں رہنے والا بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

کشتی الٹنے کے بعد 3 دن تک سمندر میں رہنے والا بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا

• 1 گھنٹے پہلے میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو کل یا آج ہی مرجاؤں: سہیل آفریدی کا پنجاب پولیس سے مکالمہ

میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو کل یا آج ہی مرجاؤں: سہیل آفریدی کا پنجاب پولیس سے مکالمہ

• 1 گھنٹے پہلے باب المندب کی بندش رُکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلیجنس معاونت طلب کی، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

باب المندب کی بندش رُکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلیجنس معاونت طلب کی، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے