• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 6:48 شام
  • پاکستان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پرکفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 9 بجےبند کردیے جائیں گے۔ شادی ہالز، مارکی اور دیگرکمرشل ایکٹویٹیز رات 10 تک بند ہوں گی۔ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس،کیفے رات 11 بجے بندکردیےجائیں گے۔کفایت شعاری مہم کی مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،لیبارٹریز،کلینک،اسپتال،تندور، پیٹرول پمپس کو استثنٰی حاصل ہوگا۔ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی جائیں گی۔ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضروری سروسز اور ایف بی آرکی آپریشنل گاڑیاں ایندھن میں کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقسام کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ سرکاری اداروں میں آئی ٹی آلات کی خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کے لیے بیرون ملک سرکاری دوروں اور سفرپر مکمل پابندی ہوگی۔ ناگزیربیرون ملک دوروں کی صورت میں وزرا، مشیران، سرکاری افسران اکانومی کلاس میں سفرکریں گے۔ سرکاری اجلاس ترجیحاً ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ آرمڈ فورسز، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والےاداروں کی گاڑیاں ایندھن کی کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اس کے علاوہ سرکاری عشائیوں کی میزبانی پرپابندی لگادی گئی ہے، غیرملکی وفود کے اعزاز میں عشائیے مستثنیٰ ہیں۔ حکومت کے خرچ پر سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگرامز اورکانفرنسز پرپابندی ہوگی۔ ناگزیرسرکاری تقریبات کے لیے سرکاری آڈیٹوریم اورکمیٹی رومز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شادی سے متعلق تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری سروسزمقررہ 11 بجےکی بندش سےمستثنیٰ ہوں گی۔ بیکریاں،دودھ وڈیری شاپس بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ جم،کھیلوں کی سہولتیں پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں،کال سینٹرز اوقات کارکی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری اقدامات سے استثنیٰ کی درخواستیں کیس ٹوکیس بنیاد پر زیر غورلائی جائیں گی۔ استثنیٰ کی منظوری کےلیے کمیٹی اپنی سفارش وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ صوبائی اور علاقائی حکومتیں وفاقی حکومت جیسےکفایت شعاری اقدامات اپنانے پر غورکرسکتی ہیں۔

پاکستان سے غیر قانونی یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

اقوام متحدہ نے مریم نواز کو 'اپنی چھت اپنا گھر' کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے: عظمیٰ بخاری

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

پاکستان مکہ معاہدے کا پابند اور سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

کے پی: پولیس قیادت کا نئے ایکٹ میں افسران کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کی تجویز پر تحفظات

پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج

پاکستان کوبچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے: مصطفیٰ کمال

پنجاب: امتحان میں خراب نتائج پر ٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں رہائش پذیر 8 لاکھ مہاجرین افغانستان جاچکے، تقریباً 23 ہزار کوئٹہ میں موجود

تازہ ترین

• 14 منٹ پہلے امریکی ڈرون کمپنی 'پاورس' کے پاک فوج کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، ابتدائی آرڈر بھی حاصل کرلیا

امریکی ڈرون کمپنی 'پاورس' کے پاک فوج کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط، ابتدائی آرڈر بھی حاصل کرلیا

• 27 منٹ پہلے ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا

ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا

• 43 منٹ پہلے کفایت شعاری مہم: اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں،شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

• 49 منٹ پہلے واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

• 51 منٹ پہلے سونا فی تولہ 3800 روپے سستا، نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی

سونا فی تولہ 3800 روپے سستا، نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہوگئی

• 1 گھنٹے پہلے سرجانی میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل قریبی رشتے دار نکلا: پولیس

سرجانی میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل قریبی رشتے دار نکلا: پولیس

• 2 گھنٹے پہلے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد انتہائی کم ہوگئی

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد انتہائی کم ہوگئی

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان سے غیر قانونی یورپ جانے والوں کی تعداد میں 64 فیصد ریکارڈ کمی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے