• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 7:35 صبح
  • پاکستان

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

شہر قائد میں پولیس کے دو مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق فیروزآباد پولیس کا طارق روڈ سوسائٹی قبرستان کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت لال محمد کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پاک کالونی میں ایس آئی یو پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے