• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 3:48 صبح
  • پاکستان

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ سرجانی میں تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان لہولہان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 17 پرفیوم چوک سجی ہاؤس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔

ہیڈ محرر شاہراہ فیصل راحیل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جبکہ مضروب کی شناخت 30 سالہ نعیم احمد کے نام سے کی گئی۔

جبکہ گلستان جوہر کے علاقے منور چورنگی کے قریب بھی فائرنگ سے 45 سالہ علی بخش نامی شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے، پولیس فائرنگ کے دونوں واقعات کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے عبدالرحیم گوٹھ ڈگری کالج کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 25 سالہ ابراہیم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے