ملزم کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا
نوکری کا جھانسا دے کر ملزم نے معذوربچی اور اس کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں معذور بچی اور اس کی والدہ سے زیادتی کے واقعے میں ملزم کو بابر چوک کے قریب سے ٹریس کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم نے نوکری کا جھانسا دے کر خاتون سے فیملی تعلقات استوار کیے۔ ملزم نے خاتون کی غیر موجودگی میں اس کی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
حکام کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز خاتون کو بھی دھمکا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزم صدام حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
