• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 9:08 صبح
  • پاکستان

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر غازی گوٹھ، مخدوم بلاول سوسائٹی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 23 سالہ محمد عثمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرا واقعہ محمودآباد کی اعظم بستی گلی نمبر 29 میں پیش آیا جہاں گھر کی چھت پر پراسرار فائرنگ سے 24 سالہ ثناء زخمی ہوگئی۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے