• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 10:06 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

(17 ستمبر 2026): نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ کی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ پر سخت برہمی کا اظہار کر دیا۔

علی ظفر نے کترینہ کیف کی حالیہ عوامی جھلک کے بعد اداکارہ کی باڈی شیمنگ کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ایک ویڈیو میں علی ظفر نے کہا کہ انہوں نے ایسی پوسٹس دیکھیں جن میں کترینہ کیف کی حمل سے پہلے اور بعد کی شکل کا موازنہ کیا گیا، وہ ماضی میں بھی اس طرح کی ٹرولنگ کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔

پاکستانی گلوکار و اداکار نے کہا کہ ہم سب کو اپنے اندر جھانکنے اور اصلاح کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب نے زندگی میں غلطیاں کی ہیں کیونکہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا، لیکن یہ اہم ہے کہ ہم ان غلطیوں کو تسلیم کریں اور انہیں درست کریں، ہر انسان اپنی اپنی مشکلات سے گزر رہا ہے اور ہم نہیں جانتے کہ دوسرا کس چیز کا سامنا کر رہا ہو، اس لیے ہمیں لوگوں کے ساتھ مہربان، سمجھدار، روادار اور قدردان ہونا چاہیے۔

انہوں نے اپنی بات کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا ایک ماضی ہے، مجھے شرمندگی ہوگی اگر میں کبھی کسی کے خدوخال کی بنیاد پر اس پر تنقید کروں، ہم سب کو اپنے اندر دیکھنا چاہیے اور ایک مرد کی حیثیت سے ہمیں خود کو درست کرنا چاہیے کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، ہر عورت کی اپنی زندگی ہے وہ کن حالات سے گزری ہے اس کا ماضی، حال یا مستقبل کیسا ہے، اسے جینے دیں، اور آپ اپنی زندگی جیئیں۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے 2010 میں فلم تیرے بن لادن سے بولی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور بعد میں میرے برادر کی دولہن، لندن، پیرس، نیوی ورک اور چشم بدور میں نظر آئے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے