• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 10:53 شام
  • پاکستان

اسلام آبادپولیس نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمی میں طلبی کروائی ہے، ذرائع

اسلام آباد پولیس نے معروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کیے جانے کے بعد ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو نئے مقدمے میں اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا اور اسلام آباد پولیس کے ایس پی خرم اشرف دونوں کو لے کر اڈیالہ جیل سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس پی اسلام آباد کے ہمراہ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی تھے، ایس پی آپریشن 10 گاڑیوں میں نفری لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی اور دونوں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں طلبی کروائی گئی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے