• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 1:30 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نیویارک: چینی صدر شی کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا تعاون کے بغیر دنیا کے کئی مسئلے حل نہیں کیے جاسکتے، امریکی کمپنیوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، امید ہے چینی کمپنیوں سے امریکا میں منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں چینی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ چینی اور امریکی عوام عسکریت پسند جارحیت کے خلاف لڑے، جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ کے دوران، چینی فوجیوں اور شہریوں نے سینکڑوں امریکی پائلٹوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا۔

چینی صدر نے کہا کہ امریکا چین نیا تجارتی انتظام عالمی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے، چین اور امریکا عظیم ممالک ہیں، دونوں ملکوں کے عوام عظیم لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خون اور آگ میں پروان چڑھنے والی دوستی یقیناً نسل در نسل قائم رہے گی، ہمیں رابطے بڑھانے چاہئیں، ڈائیلاگ سے ایک دوسرے کو بہتر سمجھ، اعتماد پروان چڑھا سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی اور چینی صدور کی ملاقات سے پہلے میڈیا کوریج پر ہنگامہ، فوٹوگرافرز الجھ پڑے

اُنہوں نے کہا کہ اے آئی کو بھلائی کیلئے ترقی دیں، انسانی کنٹرول ہو اور اسے مینج کرنے کی ضرورت ہے، امریکا اور چین کو امن سے رہنا چاہیے، ٹکراؤ سے دونوں کو نقصان ہوگا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے