• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 2:38 شام
  • پاکستان

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے

لاہور ہائیکورٹ میں 16 سالہ مغویہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جب کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم مغویہ کو کل تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب دیکھا ہے اپ کے انڈر کیا ہو رہا ہے، عدالت نے تفتیش میرٹ پر کرنے کا حکم دیا، اگر کوئی لڑکی گھر نہ پہنچے تو پولیس کیا کرے گی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ پولیس دو سال کیا کرتی رہی، کیا لوگ پولیس کی بجائے اپنا کام خود کرنا شروع کر دے، مغوی کو عدالت میں پیش کریں، پہچان ہوسکے۔

عدالت میں ائی جی پنجاب پولیس راو عبدالکریم اور سی پی او فیصل آباد تنویر حسین پیش ہوئے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سکینہ بی بی کی بازیابی کے لیے اس کی والدہ سعدیہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

موقف کے مطابق عدالت میں کروائی گئی یقین دہانی کے باوجود مغویہ کو بازیاب نہین کرایا جا سکا، عدالت مغویہ کی بازیابی کا حکم دے استدعا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے