• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 3:31 شام
  • پاکستان

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے رابطہ کیا ہے

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پٹرولیم لیوی مذاکرات کے حوالے سے احسن اقبال نے لیاقت بلوچ کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔

اس حوالے سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ملاقات کے لیے دونوں کمیٹیاں شیڈول طے کریں گی، شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمن طے شدہ شیڈول کے مطابق ملاقات کریں گے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملاقات کے شیڈول کے لیے جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان جلد تفصیلات طے ہوں گی، وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی ملاقات میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، وزیراعظم سے ملاقات میں میں بجلی کی قیمتوں می کمی اور آئی پی پیپز سے متعلق امور پر بھی بات کرینگے، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے لیوی بھتہ مکمل ختم کیا جائے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے