• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 11:46 شام
  • پاکستان

سڑکوں کی بندش سے عوام کی آمد و رفت کے ساتھ، پیٹرول، اشیا خوردونوش اور دیگر سامان کا سلسلہ بھی بند ہوگیا

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث خیبرپختونخوا کا پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر موٹرویز کو بند کردیا گیا ہے جس کے باعث کے پی کا پنجاب سے راستہ منقطع ہوگیا۔

جس کے باعث لوگوں کی آمد و رفت روکنے کے ساتھ اشیاء خوردونوش اور دیگر سامان کا سلسلہ بھی بند ہوگیا ہے جبکہ پیٹرول کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے خیبرپختونخو کو جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں۔ موٹروے، جی ٹی روڈ ، کوہاٹ میں خوشحال گڑھ، ڈی آئی خان، ہری پور اور گلیات میں بھی پنجاب کو جانے والے زمینی راستے بند ہیں، کنٹینرز کھڑے کرکے راستے بند کردیے گئے ہیں۔

راستے بند ہونے سے لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی رک گیا ہے، بین الصوبائی گاڑیاں بھی لاری اڈوں میں کھڑی ہوگئی ہیں راستے بند ہونے والے پنجاب سے آنے والے سبزیاں، ادویات، کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی رک گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پیٹرول مصنوعات کی ترسیل بھی رک گئی ہیں، جس سے پیٹرول کی کمی کا بھی خدشہ ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو گڈز ٹرانسپورٹ کو اجازت دینی چاہیے تاکہ غذائی قلت کا سامنا نہ ہو۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے