• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 5:16 شام
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کو 4 سال کے لیے جامعہ کراچی کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کی بطور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم کردہ سرچ کمیٹی نے امیدواروں کو نمبرز دیئے تھے اور تین امیدواروں کے نام وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دیئے تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے دو اکتوبر کو جن امیدواروں سے انٹرویو لیے ان میں ڈاکٹر وسیم قاضی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر معظم علی خان اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے موجودہ رجسٹرار ڈاکٹر شفیق الرحمان شامل تھے۔

جامعہ کراچی کے پروفیسرعارف خان ساقی اور ملزم کونین شاہ کے درمیان صلح ہوگئی

اس سے قبل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم کردہ سرچ کمیٹی نے امیدواروں کو نمبرز دیئے تھے۔ سرچ کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر وسیم قاضی کو 86 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن، ڈاکٹر معظم علی خان کو 74 نمبرز کے ساتھ دوسری اور ڈاکٹر شفیق الرحمان کو 71 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن دی گئی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے