• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 2:18 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

کراچی : پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح چھبیس ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر بھی اکیس ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں اور مجموعی ذخائر 26.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اپنے ذخائر بھی 21 ارب ڈالر سے زائد ہو چکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ذخائر میں اس ریکارڈ اور نمایاں اضافے کی اہم وجوہات یورو بانڈ کی کامیابی سے فروخت کے نتیجے میں حاصل ہونے والے 3 ارب ڈالر اور اوپن مارکیٹ سے ڈالرز کی خریداری ہیں۔

تجارتی بینکوں کے ذخائر شامل کرنے کے بعد پاکستان کے کل سیال زرمبادلہ ذخائر 26 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

معاشی ماہرین کلا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں اس تاریخی بہتری کے بعد تقریباً 5 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کے پاس ایک بار پھر 3 ماہ سے زائد کی بین الاقوامی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے وافر زرمبادلہ موجود ہے، جس سے ملکی معیشت اور روپے کی قدر کو مزید استحکام ملے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے