جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔
پانی کے سرحدپار تعاون سے متعلق پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی ملی ہے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے پہلی بار قرارداد میں پانی کے سرحدپارتعاون کا واضح حوالہ شامل کیا گیا ہے۔
قرار داد جرمنی اور اسپین کی جانب سے پیش کی گئی ۔پاکستان نے سرحد پارآبی تعاون کو قرارداد کےحتمی متن میں رکھنے کیلئے فعال کردار ادا کیا۔
بھارت نے قرارداد سے سرحد پار آبی تعاون کا حوالہ ختم کرنے کی کوشش کی ۔
انسانی حقوق کونسل کے 47 رکن ممالک نے قرارداد کو اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔قرارداد میں پہلی بار واضح تسلیم کیا گیا کہ سرحدپار آبی تعاون محفوظ پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کے انسانی حقوق کےحصول سے براہِ راست تعلق ہے۔
قرارداد کی منظوری کے موقع پر پاکستان کی جانب سے فرسٹ سیکرٹری عدیل کھوکھر نے خطاب کیا۔
عدیل کھوکھر نے مشترکہ آبی وسائل کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کو واضح کیا اور کہاکہ جہاں پانی مشترکہ ہو، وہاں ذمہ داریاں بھی مشترکہ ہوتی ہیں،مشترکہ پانیوں پر تعاون ہمسایہ ممالک کے درمیان کسی احسان یا رعایت کا معاملہ نہیں بلکہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بالائی دریا کا ملک پانی کو سیاسی دباؤ، اثرو رسوخ کے آلے کے طور پراستعمال نہیں کرسکتا،پانی کوسیاسی دباؤ کے آلے کے بجائے تعاون اورباہمی ذمہ داری کے اصولوں کے تحت استعمال کیا جانا چاہیے۔
دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے عوامی اجتماعات کو ٹارگٹ کرنے کا خدشہ، پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
10 اگست کو ہونیوالے عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا
پی ٹی آئی اسلام آباد آکر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے: مولانا فضل الرحمان
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور
وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا
پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا
معاہدے پر اتفاق ہوچکا تھا، دستخط سے کچھ دیر پہلے سہیل آفریدی کے مطالبات نے سب ختم کردیا، طلال چوہدری
نواب شاہ کے رہائشی 50 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات ہوگی، وزیراعظم کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش
میر رضا کیس: سینئر پولیس افسران نے جوڈیشل کمیشن کے سوالات کے جواب جمع کرا دیئے
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
تازہ ترین
• 3 منٹ پہلے پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی حق سے متعلق قرارداد منظور
• 23 منٹ پہلے کوچ سے اختلافات اور پرتگال کی ٹیم کاکیمپ چھوڑنے پر رونالڈو کی لب کشائی، ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان
کوچ سے اختلافات اور پرتگال کی ٹیم کاکیمپ چھوڑنے پر رونالڈو کی لب کشائی، ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان
• 1 گھنٹے پہلے دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے عوامی اجتماعات کو ٹارگٹ کرنے کا خدشہ، پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
• 1 گھنٹے پہلے سنجے دت کو نام لیے بغیر مودی سرکار پر تنقید مہنگی پڑگئی، ٹرولنگ کے بعد وضاحت دینے پر مجبور
سنجے دت کو نام لیے بغیر مودی سرکار پر تنقید مہنگی پڑگئی، ٹرولنگ کے بعد وضاحت دینے پر مجبور
• 2 گھنٹے پہلے این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی کارروائی، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا
این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی کارروائی، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا
• 3 گھنٹے پہلے اگر دوبارہ کسی ملک کی سرزمین یا فضائی حدود سے حملہ ہوا تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ
اگر دوبارہ کسی ملک کی سرزمین یا فضائی حدود سے حملہ ہوا تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ
• 5 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
• 5 گھنٹے پہلے امریکا نے ممکنہ ایرانی ڈرون حملے کی انٹیلیجنس رپورٹس پر برطانیہ سے اپنے بمبار طیارے منتقل کیے: امریکی اخبار
