• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 4:37 صبح
  • پاکستان

متاثرہ پولیس افسر کی مدعیت میں لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

شہر قائد میں ڈاکوؤں نے قانون کے رکھوالے کو بھی نہ بخشا بفر زون مارکیٹ کے قریب 2 مسلح ملزمان نے پولیس افسر کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور موٹر سائیکل سمیت قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کو پولیس افسر کو روک کر لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس افسر سے موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ اور نقد رقم چھین لی، جبکہ اس کی موٹر سائیکل بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران پولیس افسر کے دوست سے بھی موبائل فون چھین لیا گیا۔

متاثرہ پولیس افسر کی مدعیت میں لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے 2 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے