• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 6:54 شام
  • پاکستان

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان رجیم کے نورستان میں مبینہ تشدد کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان سکیورٹی فورسز یا انٹیلیجنس اداروں کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

وزارت اطلاعات کے بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کی اندرونی جھڑپوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، سابق افغان سکیورٹی اہلکاروں کو بھرتی یا تربیت دینے کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران کابل، سرائے پل اور دیگر مقامات پر حملے ہوئے

پاکستان نے داعش یا کسی دہشتگرد گروہ کو سہولت فراہم کرنے کے الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف الزامات کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے اور نہ کسی فرد کی شناخت، دستاویزات، مواصلاتی ریکارڈ یا فرانزک شواہد سامنے آئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا کی مبینہ ویڈیو میں چند غیرمسلح افراد دکھائے گئے۔ ویڈیو میں افراد مناسب لباس یا سازوسامان سے بھی لیس نہیں اور ویڈیو افغان طالبان رجیم کی جانب سے طے شدہ انداز میں بنائی لگتی ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی عالمی رپورٹس میں سامنے آئی ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بھی افغان دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، پاکستان سے تعلق جوڑنے کی کوششیں افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی موجودگی نہیں چھپا سکتیں۔

فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں اور سازگار ماحول حاصل ہے، طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردی کی معاونت کا الزام باعثِ حیرت ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان سے سرگرم دہشتگرد تنظیمیں پاکستان اور خطے کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں، طالبان رجیم کو بے بنیاد الزامات کے بجائے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، اس عزم کی پاسداری ضروری ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

بیان میں کہا گیا کہ طالبان رجیم کے دعوے اندرونی اختلافات اور خواتین، بچوں و اقلیتوں پر جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

بلوچستان: بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کیخلاف آپریشنز، چند روز کے دوران 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک

عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل فائر کیا

یو این میں وزیراعظم کے فلسطین سے متعلق الفاظ کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا

لاہور کا فضائی معیار بہتر ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 لاکھ نوٹسزجاری کیے گئے، مریم اورنگزیب

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

نیپرا کی بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کیلئے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

تھرپارکر میں اونٹنی پر تشدد کا کیس، اونٹنی لوڈرگاڑی میں لاد کر عدالت میں پیش

تحریک انصاف اور حکومت میں پس پردہ نصف درجن سے زائد ملاقاتیں بھی تعطل ختم کرنے میں ناکام

خیبر پختونخوا حکومت، گورنر راج لگانے کی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے: رانا ثنا اللہ

کراچی: منگھوپیر میں نوجوان روشم حسین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 20 روز سے جاری احتجاج ختم

این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی

تازہ ترین

• 10 منٹ پہلے پاکستان نے نورستان میں مبینہ تشدد سے متعلق افغان طالبان رجیم کے الزامات مسترد کردیے

• 21 منٹ پہلے گوگل کی 28 ویں سالگرہ پر سرچ انجن کے 16 دلچسپ حقائق جانیں

گوگل کی 28 ویں سالگرہ پر سرچ انجن کے 16 دلچسپ حقائق جانیں

• 48 منٹ پہلے واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

• 2 گھنٹے پہلے لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیرملکی لڑکی کب کب پاکستان آئی؟ ٹریول ہسٹری سامنے آگئی

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیرملکی لڑکی کب کب پاکستان آئی؟ ٹریول ہسٹری سامنے آگئی

• 2 گھنٹے پہلے خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت

خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت

• 2 گھنٹے پہلے عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کردی گئی

• 2 گھنٹے پہلے بلوچستان: بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کیخلاف آپریشنز، چند روز کے دوران 70 سے زائد دہشتگرد ہلاک

• 3 گھنٹے پہلے گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے