اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے 23 ستمبر کو افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے، ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرونز لانچ اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 23 ستمبر کو افغان سرزمین سے ڈرونزسے دانستہ اورغیرقانونی دراندازی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی، یہ ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور جارحیت کا سنگین اور ناقابل قبول اقدام ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے تمام درانداز ڈرونز کا سراغ لگا کر انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا، افغان سرزمین سے ڈرونز حملے کی کوشش مکمل طور پر ناکام بنا دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے ۔ افغانستان میں جہاں سے یہ ڈرونز لانچ اور ذخیرہ کیے جا رہے تھے، انہیں نشانہ بنایاگیا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ حملے دانستہ، درست، متناسب، محدود اور صرف شناخت شدہ فوجی اہداف تک محدود رہے، ان مقامات کو نشانہ بنایا جو پاکستان پر کیے جانے والے حملوں سے براہِ راست منسلک تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے حملےخواہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ہوں یا خود افغان طالبان حکومت کی طرف سے قبول یابرداشت نہیں کریں گے، پاکستان کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان حکومت فوری طور پر پاکستان کے خلاف تمام دشمنانہ سرگرمیاں بند کرے، افغان طالبان حکومت افغان سرزمین سےسرگرم دہشت گرد عناصر کیخلاف مؤثراورمستقل کارروائی کرے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور علاقائی امن، مذاکرات اور تعمیری روابط کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کے اس عزم کو کمزوری یا دشمنانہ اقدامات کو لامحدود برداشت کرنے کی علامت نہیں سمجھا جانا چاہیے، پاکستان اپنی خودمختاری ، علاقائی سالمیت اورشہریوں کا تحفظ پوری قوت سے کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی جانب سے کسی بھی مزید اشتعال انگیز اقدام کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔
افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے سے بلااشتعال نشانہ بنایا، پاکستان کی جوابی کارروائی نے دشمن کی توپیں خاموش کروا دیں: سکیورٹی ذرائع
4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے، 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے: ذرائع
نیویارک: وزیر اعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، معیشت مستحکم بنانے، اصلاحات کو آگے بڑھانےکے پختہ عزم کا اظہار
موٹر وے ایم ون کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خورونوش کی ترسیل متاثر ہونےکا خدشہ
پی ٹی آئی اپنے صوبےکا بارڈر کراس نہیں کرسکیں گے، یہ ڈی چوک کے باہر الٹا لٹک جائیں، ان کا لیڈر ایسے آزاد نہیں ہوگا: فیصل کریم کنڈی
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت نے نئے رولز نافذ کردیے
آئی جی کی تعیناتی کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل ہوگا، کے پی کابینہ سے نیا پولیس ایکٹ منظور
اسلام آباد سومنات نہیں، سوچ سمجھ کر آنا، کچھ لیکر نہیں بلکہ دیکر جاؤ گے: خواجہ آصف
کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
پشاور سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے بھی ویکسینیشن کے بغیر سفری پابندی عائد
بہاولپور میں اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات طلب کرلیں، صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل مقرر: وزارت خارجہ
پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسزکی بندش کی درخواست کردی
تازہ ترین
• 15 منٹ پہلے پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے: وزیر اطلاعات عطا تارڑ
• 2 گھنٹے پہلے برطانوی ائیرفورس کا دشمن کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے سیٹیلائٹ جیمرز کا استعمال
برطانوی ائیرفورس کا دشمن کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے سیٹیلائٹ جیمرز کا استعمال
• 3 گھنٹے پہلے 10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، ایلون مسک کا دعویٰ
10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، ایلون مسک کا دعویٰ
• 3 گھنٹے پہلے چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال
چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال
• 4 گھنٹے پہلے امریکا سے بالواسطہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر بات چیت ہوئی: ایرانی عہدیدار
امریکا سے بالواسطہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر بات چیت ہوئی: ایرانی عہدیدار
• 4 گھنٹے پہلے کینیڈا نے ایران کے 10 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں
کینیڈا نے ایران کے 10 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں
• 5 گھنٹے پہلے نیویارک: وزیر اعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، معیشت مستحکم بنانے، اصلاحات کو آگے بڑھانےکے پختہ عزم کا اظہار
• 6 گھنٹے پہلے جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے: محسن رضائی
