بنکاک: پاکستان 54 سال بعد عالمی توانائی فورم گیس ٹیک 2026 کا حصہ بن گیا ہے۔
تھائی لینڈ کے بنکاک انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ایگزیبیشن سینٹر (بائٹیک) میں 14 سے17 ستمبر تک جاری کانفرنس و نمائش کے منتظمین کے مطابق یو جی ڈی سی 54 سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی کمپنی ہے جس نے نمائش میں اپنا اسٹال قائم کیا ہے۔
گیس ٹیک کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کانفرنس میں7 ہزار مندوبین، ایک ہزار نمائش کنندگان اور 150 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ کانفرنس اور نمائش کے دوران 50 ہزار شرکاء کی آمد متوقع ہے۔
بنکاک میں جیو نیوز سےگفتگو میں یو جی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر غیاث عبداللہ پراچہ نےکہا کہ حکومت کی جانب سے نجی شعبے کو 35 فیصد گیس مختص کرنےکی پالیسی گیس سیکٹر میں ڈی ریگولیشن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔کمپنی غیر ملکی سرمایہ کاری، براہ راست کاروباری شراکت داریوں اور نجی گیس تقسیم کاری نیٹ ورکس کے ذریعے پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں کمی لانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت گیس کی تقسیم سرکاری کمپنیوں ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے پاس ہے، تاہم یو جی ڈی سی امریکی اور دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے نجی نیٹ ورکس قائم کرنے کی خواہاں ہے۔
غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے نیٹ ورکس سے گیس نقصانات کم ہوں گے اور صارفین کو سستی گیس ملے گی۔ اس کے علاوہ نجی سرمایہ کاری سے حکومت کو ٹیکس اور ٹرانزٹ فیس کی مد میں آمدن حاصل ہوگی جبکہ توانائی کی لاگت میں بھی کمی آئےگی۔
تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر سعدیہ قاضی نے یو جی ڈی سی کے اسٹال کا دورہ کیا اور گیس ٹیک میں پاکستانی کمپنی کی شرکت کو عالمی سطح پر پاکستانی کاروباری شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
پاکستان میں سونا 4 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا
مقامی 2000 سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
پاکستان کا امریکا کے ساتھ 2 ماہ میں تجارتی سرپلس48کروڑ ڈالر پرپہنچ گیا
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود برقرار
پاکستان میں سونا 3800 روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
خطے کی غیریقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ایران سے درآمدات میں اضافہ ہوگیا
آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان
ملک میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کا کرائے بڑھانے کا اعلان
براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی جاری، 5 ارب ڈالر اپ گریڈ منصوبوں کی راہ ہموار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 400 روپے سے بھی تجاوز کرگئی
تازہ ترین
• 42 منٹ پہلے پاکستان 54 سال بعد عالمی توانائی فورم گیس ٹیک 2026کا حصہ بن گیا
• 45 منٹ پہلے ہم سمجھتے ہیں فیول ریلیف اسکیم سے جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ناکافی ہے، معیشت جو بوجھ اٹھا سکتی تھی اُس حد تک ہم نے اٹھالیا: مصدق ملک
ہم سمجھتے ہیں فیول ریلیف اسکیم سے جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ناکافی ہے، معیشت جو بوجھ اٹھا سکتی تھی اُس حد تک ہم نے اٹھالیا: مصدق ملک
• 2 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لمپی اسکن کی وبا سے سیکڑوں مویشی متاثر،کئی ہلاک ہوگئے
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لمپی اسکن کی وبا سے سیکڑوں مویشی متاثر،کئی ہلاک ہوگئے
• 2 گھنٹے پہلے وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
• 2 گھنٹے پہلے کے پی: پولیس ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ، آئی جی کی تعیناتی کا اختیار صوبےکو دیا جائیگا
کے پی: پولیس ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ، آئی جی کی تعیناتی کا اختیار صوبےکو دیا جائیگا
• 2 گھنٹے پہلے موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ
موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ
• 2 گھنٹے پہلے پاکستان میں سونا 4 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا
• 3 گھنٹے پہلے 'یہ عزت کے لائق نہیں'، عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کو ڈرامہ قرار دیدیا
